abuomarsheikh
Councller (250+ posts)
فوج کو پاکستان میں ہمیشہ سے بھگوان کا درجہ دیا گیا تھا، اسکی ہر غداری پر پردہ ڈالا جاتا تھا۔ عوام کو آگاہی نہیں دی گئی کہ وہ چوکیداروں کا احتساب کیسے کریں؟ حالانکہ فوج کی کارکردگی جانچنے کا طریقہ بلکل آسان ہے۔1۔ پاکستان کے مشرق میں صرف بھارت ہے اگر پاکستان کی مارکیٹس میں تجارتی پابندی کے باوجود بھارتی کاسمیٹکس، کپڑا اور دیگر سامان بلیک میں مل رہا ہے تو سمجھ جائیں آپ کا چوکیدار دشمن سے ملا ہوا ہے۔2۔ پاکستان کے مغرب میں افغانستان اور ایران ہے اگر پاکستان کے ہر محلے سے سمگل ایرانی ڈیزل اور افغانی چرس مل رہی ہے تو آپ سمجھ جائیں آپ کا چوکیدار آپ کے بچوں سے دشمنی کر رہا ہے۔3۔ پاکستان کے شمال میں چائنہ ہے جو پاکستان میں بھرپور انویسٹمنٹ بھی کرتا ہے اگر اس کے انجینیئرز کو دہشت گرد سرعام قتل کر رہے ہیں تو سمجھ جائیں آپ کا چوکیدار خود یہی چاہتا ہے۔4۔ پاکستان کے جنوب میں بحیرہ عرب ہے اگر اس کے راستے ڈالرز، منشیات اور انسانی سمگلنگ ہو رہی ہے تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کا چوکیدار انتہائی نااہل ہے۔5۔ اگر آپ چوکیدار کو الیکشن کے دن حفاظت کے لیے بلائیں اور وہ خود ہی چوروں کے ساتھ مل کے الیکشن چوری کر لے تو یقینا آپ کا چوکیدار غدار ہے۔
credit :Enkidu reborn
Last edited by a moderator: