کیا چوہدری نثار نے واقعی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی؟

fahai1h12.jpg

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔۔ کل رات سے یہ خبریں پھیلائی جارہی تھیں اور بعض صحافیوں نے بھی یہ خبر شئیر کی۔

دعویٰ یہ کیا جارہا تھا کہ چوہدری نثار نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی تھی ، اسد قیصر نےچوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جس پر چوہدری نثار نے حامی بھرلی

اسد قیصر کے قریبی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے جبکہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق خبروں کو انکے خاندانی ذرائع نے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1844089514010214716
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، چوہدری نثار کی اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
https://twitter.com/x/status/1844314346522017960
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
چلے ہوئے کارتوس میں دوبارہ بارود بھر کر بھی استعمال کرو وہ ٹھس ہی رہے گا یہ ایکسپائر ڈ آئیٹم ہے اور ذہنی غلام اور پٹواری
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Extremely gloomy situation in the country and beyond doubt army is responsible for it. All the love for khakis have gone perhaps forever. Everyone knows this man is from pindi Boys.
 

Back
Top