کیا کسی سیاستدان کا غیرملکی صحافی سے رابطہ کرناجرم ہے؟

raufhai1h1h22.jpg

روف حسن اور غیر ملکی صحافیوں کے رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

صحافی عدیل وڑائچ کے مطابق موبائل فورنزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

روف حسن کی جانب سے غیر ملکی صحافی رائن گرم سے باقاعدہ رابطہ جنوری 2024 میں کیا گیا۔ 21 جنوری کو روف حسن نے رائن گرم کو سیاسی جماعت کے ورکرز کنونشن میں شرکت کا کہا

سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر کو سٹوپڈ قرار دیا اور کہا کہ اگر پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات صحافیوں سے رابطے نہیں رکھے گا تو کس سے رکھے گا؟سیکرٹری اطلاعات کا کام صحافیوں/میڈیا اداروں سے رابطہ کرنا ہی ہوتا ہے، اس نے کون سا "ریسلنگ" کرنی ہے۔

اس پر صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رائن گرم امریکی صحافی ہیں Intercept سے وابستہ ہیں عمران خان کا انٹرویو انہوں نے شائع کیا تھا۔ اب روف حسن صحافیوں سے نہیں تو کس سے رابطہ رکھے گا؟ یعنی یہ ثبوت ہیں غیر ملکیوں سے رابطے کے؟ ایک تو پڑھے لکھے دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔
https://twitter.com/x/status/1824335098805637499
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اطلاعات اگر صحافیوں سے رابطے نہیں رکھے گا تو کیا کرے گا؟ اگر بات رؤف حسن جیسے احمق کے رابطوں پر کھڑی ہے تو پھر آگے چلیں اور صلح صفائی کی طرف بڑھیں۔۔۔ مہربانی
https://twitter.com/x/status/1824344238445707605
انورلودھی نے تبصرہ کیا کہ اگر غیر ملکی صحافی سے رابطہ رکھنا جرم ہے تو کسی غیر ملک کے حکم پر اپنی حکومت کو ختم کرنا کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1824419204340027655
فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کا انفارمیشن سیکریٹری ہے روؤف حسن۔ دُنیا کے ٹاپ کے جریدے عمران خان پر سٹوریز کرتے ہیں۔ روؤف حسن کا غیر ملکی صحافی سے وٹس ایپ رابطہ روٹین کی بات ہے۔ اس کو بریکنگ نیوز بنا کر چلانا سمجھ سے باہر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1824390665339273229
بشیر چوہدری نے تبصرہ کیا کہ آپ اس پوری ویڈیو میں کوئی ایک ایسی بات بتا دیں جس کے تحت روف حسن غداری کے مرتکب ہوئے ہوں؟؟ ایک پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات صحافیوں سے رابطے نہیں کرے گا تو کس سے کرے گا؟؟
https://twitter.com/x/status/1824345225776467977
عثمان فرحت کا کہنا تھا کہ ایک تحریک انصاف کا ایک غیر ملکی صحافی سے معمول کا رابطہ سازش ہو گیا جب کہ دوسری جانب دبئی میں 11 ارب ڈالزز کی جائدادوں کے سکینڈل پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1824480083626611159
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ جناب وڑائچ صاحب۔۔ سیکرٹری اطلاعات کا کام صحافیوں/میڈیا اداروں سے رابطہ کرنا ہی ہوتا ہے، اس نے کون سا "ریسلنگ" کرنی ہے۔ رؤف حسن واٹس ایپ پر ایک غیرملکی صحافی سے رابطہ کر رہے ہیں، روٹین کی بات ہے۔ ویسے یہ 'ناقابل تردید ثبوت' عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا؟ میڈیا پر ہی کیوں چلایا؟
https://twitter.com/x/status/1824333291387850882
حنا پرویز کے ایک ٹویٹ پر عدیل راجہ اسے سٹوپڈ قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1824351581803827258
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Pata nahe Jurm hai ya nahe magar kisi par aisay tharki ho kar kisi sahafi par line marna zaroor ghatya honay ka saboot hai 🤣 Patwaryon kay leay ye tohfa hazir-e-khidmat hai

 

Back
Top