کیسا ملک ہے امریکہ یار

jigrot

Minister (2k+ posts)
بہت خوبصورت اور رہنے کے قابل جگہ ہے جہاں انسان کی قدر ہے محنت کا اجر ملتا ہے مزدور کو مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے مل جاتی ہے جہاں شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں امیر اور غریب ایک ہی لائن میں کھڑے ہوتے ہیں حسب نسب کا کوئی سوال نہیں ہے قانون توڑنے والے کو معاف نہیں کیا جاتا سزا دی جاتی ہے اور قانون کا احترام کرنے والوں کو عزت دی جاتی ہے عوام کو یکساں مواقع دستیاب ہیں بینک کاروبار کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں غریب کو رہنے کے لیے جگہ فراہم کی جاتی ہے
اور اگر کسی وجہ سے گھر میں راشن نہیں ہے تو وہ مہیا کیا جاتا ہے
بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے تعلیم کے لیے قرضہ فراہم کیا جات ہے عدالتیں انصاف کرتی ہیں اور پولیس قانون کا احترام کرتی ہے صاف اور آسان قانون ہے اور حقیقت کے بہت قریب آسانی سے سمجھ آجاتا ہے ایک ہی قانون کو دو مختلف طریقوں سے لاگو نہیں کیا جاسکتا عدالت جانے سے پہلے ہی آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ مقدمہ جیت جائیں گے یا ہاریں گے۔ لوگوں کے بنیادی حقوق محفوظ ہیں گھر محفوظ ہیں قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے آپ آزادی سے اپنی زندگی جئیں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں
میری دلی خواہش ہے کہ اللہ پاکستان کے حالات ٹھیک کرے اور پاکستان میں رہنے والوں کی زندگی میں بھی آسانیاں ہوں
 
Last edited by a moderator:

jigrot

Minister (2k+ posts)
یہ ملک ڈاکوں کے ٹولے کی طرح ہے جو اپنی پناگاہ میں امن و امان قائم رکھتے ہیں اور پناگاہ کے باہر بدامنی پھیلاتے ہیں
اللہ نے سب کو دماغ دیا ہے سب دماغ استعمال کرو محنت کرو سب ٹھیک ہوسکتا ہے بغیر محنت کے کچھ ٹھیک نہیں ہوتا
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
The United States people benefit from a vibrant political system, a strong rule of law, robust freedom of expression and religious belief, and a wide array of other civil liberties.
The Bill of Rights also prohibits unreasonable search and seizure, cruel and unusual punishment, and compelled self-incrimination.
I wish I could say the same thing about Pakistan.
 
cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
I agree with all except where you say the law is equal for all in all situations. This is not true in case of a man vs woman.
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
بہت خوبصورت اور رہنے کے قابل جگہ ہے جہاں انسان کی قدر ہے محنت کا اجر ملتا ہے مزدور کو مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے مل جاتی ہے جہاں شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں امیر اور غریب ایک ہی لائن میں کھڑے ہوتے ہیں حسب نسب کا کوئی سوال نہیں ہے قانون توڑنے والے کو معاف نہیں کیا جاتا سزا دی جاتی ہے اور قانون کا احترام کرنے والوں کو عزت دی جاتی ہے عوام کو یکساں مواقع دستیاب ہیں بینک کاروبار کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں غریب کو رہنے کے لیے جگہ فراہم کی جاتی ہے
اور اگر کسی وجہ سے گھر میں راشن نہیں ہے تو وہ مہیا کیا جاتا ہے
بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے تعلیم کے لیے قرضہ فراہم کیا جات ہے عدالتیں انصاف کرتی ہیں اور پولیس قانون کا احترام کرتی ہے صاف اور آسان قانون ہے اور حقیقت کے بہت قریب آسانی سے سمجھ آجاتا ہے ایک ہی قانون کو دو مختلف طریقوں سے لاگو نہیں کیا جاسکتا عدالت جانے سے پہلے ہی آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ مقدمہ جیت جائیں گے یا ہاریں گے۔ لوگوں کے بنیادی حقوق محفوظ ہیں گھر محفوظ ہیں قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے آپ آزادی سے اپنی زندگی جئیں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں
میری دلی خواہش ہے کہ اللہ پاکستان کے حالات ٹھیک کرے اور پاکستان میں رہنے والوں کی زندگی میں بھی آسانیاں ہوں

میرا مشورہ ھے کہ رات کے وقت شراب نوشی سے پرھیز کرو ۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اللہ نے سب کو دماغ دیا ہے سب دماغ استعمال کرو محنت کرو سب ٹھیک ہوسکتا ہے بغیر محنت کے کچھ ٹھیک نہیں ہوتا
فلحال تو دماغ اور محنت کا ٹھیکہ عاصم منیر نے لیا ہوا ہے دیکھیں کیا ٹھیک ہوتا ہے
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
میری نظر میں بہترین ملک کی مثال پر امریکہ کی نسبت کینیڈا بہتر اترتا ہے - نچلے طبقے کو سب سے زیادہ سہولتیں حاصل ہیں -اگر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا تو حکومت گھر ماہانہ خرچہ سب کچھ دیتی ہے - حکومت کی تمام مراحات آمدنی کے حساب سے ہیں - محزوروں کے لئے بہت سہولتیں ہیں - ایک مکمل ویلفیئر اسٹیٹ کا تصور کینیڈا پر پورا ہوتا ہے امریکہ پر کسی طرح بھی نہیں -پیسے کمانے کے لئے امریکہ میں بہتر موقعے ضرور ہیں مگر کینیڈا نچلے طبقے کے لئے بہترین ملک ہے