کیسا ہو گا 2016 ?

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)




کیسا ہو گا
images
2016
__________________________________________________ ____


صبح سویرے ، ٹی وی کے مارننگ شوز میں کوئی کوئی نجومی ، کوئی عامل ، کوئی جادوگر نا بیٹھا ہو تو ؟ لگتا ہے شو کا پیٹ نہیں بھرتا ، سپانسر راضی نہیں ہوتا ، کوئی جن نکال رہا ہوتا ہے ، کوئی فالنامہ گھڑ رہا ہوتا ہے ، کوئی لائیو کالر کو شام سات بجے بعد کال کرنے کا مشورہ دے رہا ہوتا ہے ، شام تک میں آسمان کھنگال لوں ، پھر بتاؤں گا ، کون سی آفت نازل ہونے والی ہے ، تب تک حساب کتاب کے ساتھ "تخمینہ" بھی لگا لوں گا ، کتنا خرچہ آنا ہے ، برانڈڈ استخارہ کے لیے "ایزی پیسہ" کتنا کرنا ہے ، آج صبح "مارننگ ود فرح" میں، کوئی ٤/ ٥ فارغ نجومی و "ڈیسپیریٹ " قسم کی نجومنیاں فرح کے "ود" تھیں ، میک اپ انت تھا ، لباس ختم تھا ، درفتنیاں عجیب تھیں ، ٹانگ پہ ٹانگ رکھے ( :13:(cry)) کنڈلیاں بنا رہیں تھیں، سال ٢٠١٦ کے لیے بہت سی پیش گوئیاں تھیں


کیسا ہو گا ؟ ٢٠١٦ ، آج آخری دن ہے ، آخری رات ہے ، نیا سال شروع ہونے کو ہے ، ابھی سے ہی سب کو فکر پڑی ہے ، سب اس طرح سے پوچھتے ہیں ، جیسے اگلے سال کی خبر سن کر ، آج ہی بندوبست کرنا ہے ، ذخیرہ اکٹھا کرنا ہے ، کیوں کہ ؟ ہم دنیا کی منظم ترین قوم ہیں ، بہترین تنظیم ہیں ، ہر کام پلاننگ سے کرتے ہیں ، اسی لیے شدید فکر لاحق ہے ، کوئی جھانک کر بتاے اگلے سال کیا کیا ہو گا ؟ ہونا کیا ہے ؟ یہ بھی کون سا مشکل ہے ؟ شاہد مسعود سے پوچھیں تو ؟ آنے والے دنوں (سال) میں ، مارشل لاء لگے گا ، شیخ صاحب نے مارچ میں گرما گرمی کی پیش گوئی پہلے کر رکھی ہے ، ناشتہ کی شرط لگا رکھی ہے ، میاں صاحب کے خیال میں ، ٢٠١٦ میں "الله کے فضل و کرم سے" داخلہ ، خارجہ اور مطالبہ سے محروم حکومت اسی طرح جاری رہے گی ، بلاول کا کیا بنے گا ؟ امسال کی طرح اگلے سال بھی گھسیٹ ، کھینچ کھانچ کر سٹیج پر چڑھایا جاتا رہے گا ، لمبی تقریر کرنے بعد ، دوسروں سے پوچھا کرے گا ، میں نے کیا کہا ؟ ٹھیک کہا نا ؟ ، خان صاحب کا کیا ہو گا ؟ امکان ہے دل بے قرار ہو سکتا ہے ، جو دل آتا ہے کریں ، لیکن دل ؟ ہاے دل ، کمبخت دل ، ہاں ، شادی بلکل نا کریں ، ورنہ یہ سال بھی تلپٹ رہے گا ، سیاست سے زیادہ کچن میں ہنگامہ رہے گا ، احتیاط ، احتیاط ، پرہیز "علاج" سے بہتر ہے ، شیخ صاحب سے بیچ اس مسلے کے مشاورت ضرور کریں ، پھر اگلا سال دھیما دھیما ، ٹاواں ٹاواں سا ہی ہو گا ، قادری صاحب کا اگلا سال پچھلے سے زیادہ مختلف نا ہو گا ، زیادہ وقت کینیڈا میں ہو گا ، میلاد البتہ صرف اور صرف لاہور میں ہو گا اس کے سوا کہیں نا ہو گا ، راحیل شریف کے لیے پورے سال میں نومبر ہی ، پنج سالہ ہو گا ، جنوری میں نومبر ہو گا ، فروری میں نومبر ہو گا ، خیال میں نومبر ہو گا ، خواب میں نومبر ہو گا ، دھیان میں نومبر ہو گا ، بس ؟ چاروں طرف نومبر ہی نومبر ہو گا
__________________________________________________ ______________

کیسا ہو گا / ٢٠١٦


ویسے ہم پاکستانی زیادہ فکر مند کیوں ہوتے ہیں ؟ ہماری کیا درگت بننی ہے ، ہمیں نہیں پتہ تو کسے معلوم ہو گا ؟ کیسا ہو گا ٢٠١٦ ؟ نوٹ فرما لیں ، سردی میں گیس کی قلت ہو گی ، مارچ میں پریڈ ہو گی ، گرمی کا آغاز ڈینگی سے ہو گا ، لوڈشیڈنگ سے برا حال ہو گا ، رمضان میں منافع خور ، مکمل آزاد ہوں گے ، بس شیطان بلا وجہ جکڑا رہے گا ، رمضان کریم کے کوڑے غریبوں پر تابڑ توڑ برسیں گے ، عید پر ٹرانسپورٹر کراے بڑھا دیں گے ، گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول تین تین ماہ کی اکٹھی فیس بٹوریں گے ، سمر کیمپ کا بل الگ سے بنا دیں گے ، جون میں عوام دوست ، نوکیلا . زہریلا سا ، غریب کا پیارا سا بجٹ نازل ہو گا ، جولائی میں بارشیں ہوں گی ، ساون کا رومان گٹروں ، نالیوں سے ابلے گا ، سیلاب کا خطرہ ہو گا ، اگست میں جشن آزادی ہو گا ، نئی نسل سائلنسر اتار کر ، کانوں کے پردے پھاڑ کر آزادی مناے گی ، سیاستدان قائد سے پھر جھوٹے وعدے کریں گے ، فلاحی مملکت کے لارے لگائیں گے ، ستمبر میں یوم دفاع ہو گا ، وطن کے سجیلے ( رنگیلے / نخریلے) جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاے گا ، اکتوبر میں موسم خوشگوار ہو گا ، نومبر میں خشکی سے برا حال ہو گا . ٹیکسز والا ضمنی بجٹ آنے کا سراسر امکان ہو گا ، ہر مذہبی تہوار پر موبائل بند ہوں گے ، عام شہریوں کا محاصرہ ہو گا ، دسمبر ہر سال کی طرح بھیگا بھیگا سا ہو گا ، اجڑے عاشقان کا دل بے قرار ہو گا ، طبیعت میں ہیجان ہو گا ، کاسمیٹکس کا خرچہ بہت زیادہ ہو گا ، اور سال ختم ہو جاے گا ، پھر ٢٠١٧ کا ہیپی نیو ائیر ہلہ گلہ ہو گا ، ہم آدھی رات محفلیں جمائیں گے ، ڈھیروں ایس ایم ایس بھیجیں گے ، رولا گولہ ، کھیل تماشا کریں گے ،
_________________________________________________

بہرحال ! انتظامی ، حسابی ، کتابی ، ادارہ جاتی (غیر اسلامی) نیا سال مبارک ہو ،
نیا سال ، امن ، شانتی ، سکون ، سہولت ، تسلی ، تشفی ، خوشی سے بھرپور ہو ، آمین ، آمین


2016.gif



 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

دھرنا ہو گا ;)
دھرنے میں بھی دھاندلی ہو گئی
شادی میں بھی دھاندلی ہو گئی

اب کیا ہو گا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

smilingfaces

MPA (400+ posts)

نئے سال کی صبحِ اول کے سورج!
!

میرے آنسوؤں کے شکستہ نگینے
میرے زخم در زخم بٹتے ہوئے دل کے
یاقوت ریزے
تری نذر کرنے کے قابل نہیں ہیں
مگر میں
(ادھورے سفر کا مسافر)
اجڑتی ہوئی آنکھ کی سب شعائیں
فِگار انگلیاں
اپنی بے مائیگی
اپنے ہونٹوں کے نیلے اُفق پہ سجائے
دُعا کر رہا ہوں
کہ تُو مسکرائے
!

محسن نقوی
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

نئے سال کے آنے پر ایک غریب کی فریاد۔۔وغیرہ

ارے پاجی کیسا ہوگا نیا سال۔۔
یہی سوچ کے ہوجائے دل بےحال

وہی نعرے ہونگے تیرے پُرانے.
نہی ہے رُپیہ اور خالی ہیں خزانے

نہی ہوگا کوئی بھی پُرسان حال
نہی ہونگے تیرے کوئی نئے بال

ڈار سے تم کہہ کے کروگے مہنگائی
غریب کی نہ ہوگی کہیں بھی سُنوائی

جاری ہے نیچھے۔۔۔۔۔


 
Last edited:

Saleemraza

Councller (250+ posts)
طاری بھائی ۔سلام


کچھ لوگ نماز اس لیے پڑھتے ہیں کہہ آخر میں دعا مانگ سکیں۔۔ تو میرا بھی یہ ہی حساب


اپکی ساری پوسٹ پڑھی تاکہ آپ کو لاہئک دے سکوں۔۔۔


جس طرح کے خدوخال اپ نے بیان کیے ہیں آہیں سب مل کر دعا کریں کہہ آنے والا


سال بے شک گزرے ہوے سالوں ۔۔۔یعنی ماہ سال ۔۔۔کی طرح رہے ۔لیکن اُن


سے بُرا نہ ہو ۔۔سب دوستوں کو نیال سال مبارک ہو۔

:pakistan-flag-wavin:pakistan-flag-wavin:pakistan-flag-wavin:pakistan-flag-wavin:pakistan-flag-wavin
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)


قوم کے بہترین مفاد میں پاکستانی قوم پر حسب سابق اس سال بھی سال نہیں بدلا جائیگا


 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

یہ 2016 کا سال کیسا ہوگا، یہ تو میں نہیں جانتا، لیکن اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نئے سال کی آمد پر اتنے بھنگڑے کیوں ڈال رہے ہیں ہم، آخر کونسا چن چڑھایا ہم نے جس پر لڈیاں ڈالتے پھر رہے ہیں، چلیں جو قومیں خوشحال ہیں وہ تو منائیں خوشیاں، ہم تو ویسے کے ویسے ہی ہیں، عوام کی دونمبریاں بھی جاری ہیں، حکمرانوں کی لُٹ مار بھی جوں کی توں ہے، پھر بھی نئے سال کی آمد پر جامے سے باہر ہوئے جارہے ہیں، جیسے پچھلے سال کشمیر فتح کرلیا اور اگلے سال تو یورپ فتح کرلیں گے۔

 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ 2016 کا سال کیسا ہوگا، یہ تو میں نہیں جانتا، لیکن اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نئے سال کی آمد پر اتنے بھنگڑے کیوں ڈال رہے ہیں ہم، مبارکبادیں کس بات کی دی جارہی ہیں، آخر کونسا چن چڑھایا ہم نے جس پر لڈیاں ڈالتے پھر رہے ہیں، چلیں جو قومیں خوشحال ہیں وہ تو منائیں خوشیاں، ہم تو ویسے کے ویسے ہی ہیں، عوام کی دونمبریاں بھی جاری ہیں، حکمرانوں کی لُٹ مار بھی جوں کی توں ہے، پھر بھی نئے سال کی آمد پر جامے سے باہر ہوئے جارہے ہیں، جیسے پچھلے سال کشمیر فتح کرلیا اور اگلے سال تو یورپ فتح کرلیں گے۔
کیونکہ کے ہم نے نیو ائیر نائٹ، ویلنٹائن اور ہیلوئیں ڈے منانے، ناچنے گانے، پینے پلانے اور عریاں ہونے کو ہی کو ترقی کا زینہ سمجھ لیا ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

آؤ بتایں تمہیں نیا سال کیسا ہو گا
قرضہ لے گا ڈار ڈالر مہنگا ہو گا
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

سوری ذرہ آنکھ لگ گئی تھی۔۔۔غریب کی فریاد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔

نہی ہاتھ آئے گا کسی کے بھی ڈالر اور ڈار
کرے گا بہت ہی تیرا بجٹ سب کو خوار

کرو گے تم اُس سے بھی زیادہ بہانے
نہی ہوگا پینے کا پانی اور نہ ہی نہانے

فضُول میں جو یہ گیس بھری ہے تُجھ میں۔۔۔
غریب کو جو دوگے تو نا آئے گی کمی تُجھ میں

بجلی بھی مزید ہم سے رُوٹ جائے گی۔۔۔
.پر میٹرو کی مزید رُوٹ پہ رُوٹ جائے گی

کرو گے تم ہم پہ یہ سارے ظُلم
اور دیکھیں گے روز تیری نیئ اک فلم

اب کیا پُوچھتے ہو تم ہم سے نئے سال کا
قصہ مختصر بیان کردیا ہے اپنے حال کا



بھوک کے مارے میاں ساحب پیٹو، دونوں ہاتھوں سے ایسے ہبڑ ہبڑ کر کے کھا رہے ہیں ، جیسے آج کل میٹرو کے نام پر
قوم کا پیسہ کھا رہے ہیں، یہ سوچتے ہوئے جلدی کھا لوں کہیں مارشل لا نہ لگ جائے
M.Sami.R
یہ 2016 کا سال کیسا ہوگا، یہ تو میں نہیں جانتا، لیکن اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی
Raaz
tariisb
Admiral

 
Last edited:

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)


سوری ذرہ آنکھ لگ گئی تھی۔۔۔غریب کی فریاد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔

نہی ہاتھ آئے گا کسی کے بھی ڈالر اور ڈار
کرے گا بہت ہی تیرا بجٹ سب کو خوار

کرو گے تم اُس سے بھی زیادہ بہانے
نہی ہوگا پینے کا پانی اور نہ ہی نہانے

فضُول میں جو یہ گیس بھری ہے تُجھ میں۔۔۔
غریب کو جو دوگے تو نا آئے گی کمی تُجھ میں

بجلی بھی مزید ہم سے رُوٹ جائے گی۔۔۔
.پر میٹرو کی مزید رُوٹ پہ رُوٹ جائے گی

کرو گے تم ہم پہ یہ سارے ظُلم
اور دیکھیں گے روز تیری نیئ اک فلم

اب کیا پُوچھتے ہو تم ہم سے نئے سال کا
قصہ مختصر بیان کردیا اپنے ہے حال کا






جانی جی تسی چھا گئے ہو۔ ۔۔۔نواز نو رسوا کرا گئے ہو۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
سب لوگ اسی تنخواه په کام کرتے رهیں گے
عوام یونہی پٹتی رہے گی لیڈران گهر بهرتے رہیں گے
بہرحال خوشگمانیوں اور نجومی ممانیوں سے بهرا نیا سال مبارک هو ویسے یه همارا نیا سال نہیں هے همارا تو ہجری هے مگر پهر بهی
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)



نئے سال کے "چول نامہ" کی خاص خاص باتیں


پچھلے تین سالوں کی طرح یہ سال بھی الیکشن کا سال ہی ہوگا. میں نے شاہ زیب خانزادہ کو اس بار بھی لائیو ٹی وی ٹاک شو میں لکھکر دے دیا ہے کہ میں نے پھر سے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھا ہے اور اس الیکشن میں بھی ہم کلین سویپ کریں گے اور دو تہائی اکثریت لیکر حکومت بنائیں گے. اگر اس سال بھی عوام نے ہمارے ساتھ وہی سلوک کیا جو پچھلے بیس سالوں سے کرتے آ رہے ہیں تو سمجھ لیجیے گا کہ ہمارے ساتھ اس الیکشن میں بھی دھاندلی ہو گئی ہے


فرمودات مہاتما چول خان گاندھی ---------

:)





 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)


اب یہ نوں لیگ کی کھلم کھلا دھاندلی نہیں ہے تو اور کیا ہے؟

============

نئے سال کا آغاز ہی پی ٹی آئی کی بلی کے اغوا کی واردات سے


ضرور پی ٹی آئی کی بلی کے اغوا میں کوئی مسلم لیگ نوں کا بلا ہی ملوث ہوگا


اغوا کی اس لرزہ خیز واردات پر لانگ مارچ اور دھرنا تو بنتا ہے

[hilar]
[hilar][hilar]
[hilar][hilar][hilar]
[hilar][hilar]
[hilar]


p8_07.jpg





 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


قوم کے بہترین مفاد میں پاکستانی قوم پر حسب سابق اس سال بھی سال نہیں بدلا جائیگا







نہ تم بدلے نہ دل بدلا نہ دل کی آرزو بدلی


میں یہ کیسے اعتبار انقلاب آسمان کر لو ں
_______________________________________________

:)سب ویسا ہی رہتا ہے ، بس ؟ نام بدل جاتا ہے ، سال کا کیلنڈر نیا ہو جاتا ہے
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

یہ 2016 کا سال کیسا ہوگا، یہ تو میں نہیں جانتا، لیکن اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نئے سال کی آمد پر اتنے بھنگڑے کیوں ڈال رہے ہیں ہم، آخر کونسا چن چڑھایا ہم نے جس پر لڈیاں ڈالتے پھر رہے ہیں، چلیں جو قومیں خوشحال ہیں وہ تو منائیں خوشیاں، ہم تو ویسے کے ویسے ہی ہیں، عوام کی دونمبریاں بھی جاری ہیں، حکمرانوں کی لُٹ مار بھی جوں کی توں ہے، پھر بھی نئے سال کی آمد پر جامے سے باہر ہوئے جارہے ہیں، جیسے پچھلے سال کشمیر فتح کرلیا اور اگلے سال تو یورپ فتح کرلیں گے۔






قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن


نغمہ ہائے غم کو ہی اے دل غنیمت جانیے
بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ ہستی ایک دن

مرزا اسد اللہ خان غالب
______________________________________________________________

مفلسی کا جشن ہوتا ہے ، کسمپرسی پر شادیانہ ہوتا ہے ، اسی لیے تو احساس زیاں ختم ہے ، حال مست یا مال مست ، سب اتنا ہی ، ایسے ہی
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)



نئے سال کے "چول نامہ" کی خاص خاص باتیں


پچھلے تین سالوں کی طرح یہ سال بھی الیکشن کا سال ہی ہوگا. میں نے شاہ زیب خانزادہ کو اس بار بھی لائیو ٹی وی ٹاک شو میں لکھکر دے دیا ہے کہ میں نے پھر سے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھا ہے اور اس الیکشن میں بھی ہم کلین سویپ کریں گے اور دو تہائی اکثریت لیکر حکومت بنائیں گے. اگر اس سال بھی عوام نے ہمارے ساتھ وہی سلوک کیا جو پچھلے بیس سالوں سے کرتے آ رہے ہیں تو سمجھ لیجیے گا کہ ہمارے ساتھ اس الیکشن میں بھی دھاندلی ہو گئی ہے


فرمودات مہاتما چول خان گاندھی ---------

:)













سلام باوا جی ،


نیا سال مبارک ، امید ہی فورم پر چٹکیاں ، پھلجڑیاں اسی طرح چلتی رہیں گی


الله پاک ، آپ کے لیے آنے والے لمحے ، ایام ، ہفتہ ، ماہ و سال ، سب خوبصورت و پرامن بناے ، آمین