
اہور (نمائندہ جنگ) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں خیبرپختونخوا ( کے پی کے) کیلئے کیا کیا؟ بھیڑ بکریوں کی طرح پیچھےچلنے والے جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں بلین ٹری کہاں ہے ؟ 350 ڈیمز کی باتیں کرتے تھے ، یہ کون سا تیر مار کے پنجاب میں داخل ہوتے ہیں ، پنجاب پر ایسے حملہ کرتے ہیں جیسے پرانے وقتوں میں سینٹر ایشیاء سے لوگ حملہ کرنے آتے تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھے شخص نے کبھی کہا کہ اپنا گھر اسکیم کے پی کے میں شروع کرو، مہنگائی کم کرو