کیویز نےبھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے ارمان خاک میں ملادیے،میمز کاطوفان

6%D9%85%D8%B9%D9%85%DB%8C%D9%86%D8%AF.jpg

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی کے ارمان خاک میں ملا دیئے، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا، اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جبکہ بھارت کل نمیبیا کے ساتھ بے مقصد میچ کھیلے گا جس کے بعد بھارتی ٹیم اپنے ملک روانہ ہوجائے گی۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا سیلاب امڈ آیا، شہاب الدین نامی صارف کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے شیروں پر بھروسہ تو امریکی افواج کو لے ڈوبا تھا، بھارت کیا چیز ہے، بس اب امریکہ کی طرح یہ الزام بھی مارخور پر نہ لگا دیں۔

https://twitter.com/x/status/1457334270364618754
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے بھارتی ٹیم کو واپسی کے محفوظ سفر کی دعا دیتے ہوئے الوداع کہہ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1457331916429045768
https://twitter.com/x/status/1457334597943955458
ایک اور صارف نے ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پانچویں منزل سے خصوصی تصویر۔

https://twitter.com/x/status/1457333797444366337
ایک اور صارف نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی تصویر پر مبنی میم شیئر کیا۔

https://twitter.com/x/status/1457334189934718976
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ وہ لمحہ جب بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1457329887035936768
ٹیم شیردل نامی صارف نے بھی بھارتی ٹیم کے کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی ایئرپورٹ سے آنے والے مناظر۔

https://twitter.com/x/status/1457329156870623236
خان حیات نامی صارف نے بھارتی ٹیم کی موجودہ صورتحال کی منظر کشی کرتی ہوئی تصویر شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1457330441825005569
https://twitter.com/x/status/1457332631029403648
عبداللہ سلطان نامی صارف نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے کلیجہ اب ٹھنڈا ہوا، کیا کہا تھا واک اوور دے دو، گھر جاؤ اگلی بار سیکھ کے آنا۔

https://twitter.com/x/status/1457332249297309697
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی میمز شیئر کی گئیں۔

https://twitter.com/x/status/1457332809866096643
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1457334272172302344
واضح رہے کہ ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا جس کے لئے بھارتیوں نے پراتھنائیں کیں، منتیں مانگیں،چڑھاوے چڑھائے لیکن بات نہیں بنی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر گیا۔
 

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
I have seen hateful mentality and venomous remarks by Indian sports fans on social media . Plus these were the videos they came up with




Anyways the abuses and threats Virat Kohli and Mohammed Shami would receive after losing against Pakistan and New Zealand , plus how the mood of Indian fans took an 180 degrees turn; show some disturbing realities about their (average) mindset.

Sorry to say but Pakistanis weren't mature either. Especially remarks by Waqar Younis and Sheikh Rasheed Ahmed even though Younis would later on apologize. What's the point of dragging religion into sports? And will Sheikh sahab bother to explain if Islam won or loose in today's match between New Zealand and Afghanistan? I simply admire how Babar Azam would advise to show humble behaviour and also wish people who are celebrating Diwali on social media
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...لعنت ہے ایسے سیمی فائنل کھیلنے پر جو کسی دوسری ٹیم کی
مرہون منت ہو؟ مزہ تو تب ہے جب اپنے زور بازو سے یہ مقام حاصل
کیا جائے.
 

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا...لعنت ہے ایسے سیمی فائنل کھیلنے پر جو کسی دوسری ٹیم کی
مرہون منت ہو؟ مزہ تو تب ہے جب اپنے زور بازو سے یہ مقام حاصل
کیا جائے.
Jin kay Khuda jhootay, un key zindagee key jeet bhee jhotee! Abb is main kiya!