کیویز کا لاٹھی چارج، پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور کھڑا کردیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بیٹر پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری جس کے بعد ولیمسن اور رچن رویندرا نے پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی اور چھکے چوکوں کی برسات کردی۔


رچن رویندرا نے شاندار ابیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی جب کہ ولیمسن 95 پر پویلین لوٹ گئے۔


اس کے بعد آنے والے بیٹرز نے بھی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور جم کر پٹائی کی جس میں پاکستان کی طرف سے شاہین کو 10 اوورز میں 90 رنز پڑے اور وہ پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ میں مہنگے ترین بولر بن گئے۔

شاہین کے بعد حارث رؤف نے سب سے زیادہ 10 اوور میں 85 رنز دیے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ میں پاکسان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 402 رنز کا ہدف دیا جس میں 46 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکوں کا ریکارڈ بھی بنایا اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کےخلاف اس ہی ایونٹ میں 45 چوکے لگائے تھے۔

اس سے قبل اسی میدان میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 367 رنز بنائے تھے اور 10 اکتوبر کو سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔


Source
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
checked the score earlier and it was indeed a proper لاٹھی چارج from the Kiwis in a must win game for Pak. don't know why Pak bowling looks so toothless & without sorts in this WC.