کے الیکٹرک صارفین سے بلوں میں مزید کن چارجز کی وصولی کرے گا؟

ke-electric-bill-kmxcc.jpg


بجلی کی قیمتوں اور بدترین لوڈشیڈنگ سے ستائے کراچی کےشہریوں کو کے الیکٹرک نے ایک اور جھٹکا دیدیا، صارفین سے بلوں میں میونسپل کارپوریشن کے چارجز کی وصولی بھی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعدشہریوں کو آگاہ کیےبغیر ان سے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 50 روپے ماہانہ،200 سے700 یونٹس استعمال کرنےو الوں سے 150 روپے جبکہ 700 سے زائد یونٹس کے بجلی بلوں میں 200 روپےماہانہ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق کراچی کے کمرشل اور انڈسٹریل بجلی صارفین سے ماہانہ200 روپےکے ایم سی ٹیکس کی مد میں وصول کیے جائیں گے، کےایم سی ٹیکس بجلی کے بلوں کی تعداد پر لاگوکیا جائے گا، ایک گھر میں ایک سے زائد میٹر ہونے کی صورت میں کے ایم سی چارجز بھی بڑھ جائیں گے۔

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی شہر کے 24لاکھ صارفین سے بلوں میں کےایم سی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔