
راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی جبکہ ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعہ میں ملوث گاڑی پکڑی گئی ہے جبکہ اس میں سوار 4 مسلح ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹروے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ فتح جنگ انٹرچینج پر پیش آیا جہاں ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق واقعے میں ایڈیشنل آئی جی زخمی اور ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے ہیں، گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 6 تھی، واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا نظر آتا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے ہیں کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھنگ فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، ایڈیشنل آئی جی کو 2 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1436365628273827848
موٹروے پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس ایڈیشنل آئی جی کی سرکاری گاڑی ایک سفید گاڑی کا پیچھا کرتی دکھائی دے رہی ہے ، گاڑی فتح جنگ انٹرچینج پر رکی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، موٹروے پولیس نے دوسری گاڑی میں ملزمان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
جس کے بعد اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ پولیس نے مذکورہ گاڑی پکڑ کرا س میں سوار 4مسلح افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/grkTBv5/10.jpg
Last edited: