
پنجاب پولیس نے گجرات میں نیکیاں فروخت کرنے والےسوداگر کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ، ذولفقار نامی ایک شخص نے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے مذہب کا نام استعمال کرکے اپنی آمدنی کیلئے ذریعہ ڈھونڈ نکالا۔
پولیس کے مطابق ذولفقار علی پیسوں کے بدلے میں نیکیاں فروخت کرتا تھا اور باقاعدہ نیکیوں کی رسید بھی بنا کر دیتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1708522517282144711
ذولفقار علی نے باقاعدہ طور پر اپنے ریٹ مقرر کیے ہوئے تھے جن کے مطابق ایک لاکھ نیکیوں کیلئے10 روپے،ایک کروڑ نیکیوں کیلئے100 روپے ادا کرنے پڑتے اور نیکیوں کی رسید مل جاتی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1708546250092544498
اسی طرح ایک ہزار روپے کے بدلے میں ایک ارب نیکیاں اور 10ہزار روپےمیں ایک کھرب نیکیاں خریدی جاسکتی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1708508001189945546
گجرات کے تھانہ گلیانہ پولیس نے ملزم ذولفقار علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رسید بک اور ساڑھے پانچ سو روپے برآمد کرلیے ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف بھیک مانگنے کی دفعات شامل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16neeekiananfarkt.png