گزشتہ ہفتے دلہا بننے والا نوجوان کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل

police-karachi-dt.jpg


کراچی:ایک ہفتے قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا شاہ رخ ابدی نیند سو گیا

کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر پیش آیا دل دہلادینے والا ہولناک واقعہ،جہاں تین روز قبل ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والا شاہ رخ بے حسی کی بھینٹ چڑھ گیا،نوجوان کو گھر کے کی دہلیز فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا گیا۔

کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر دو روز قبل شاہ رخ کو ڈکیتی مزاحمت پر ماں اور بہن کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،شاہ رخ کی والدہ اور بہن اسپتال سے گھر واپس آرہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار پیچھا کرتا گھر تک آگیا اور لوٹ مار شروع کردی، اس دوران والدہ نے گھر کی بیل بجائی جس پر شاہ رخ باہر آیا اور صورتحال دیکھتے ہوئے آگے بڑھا جس پر ڈاکو نے شاہ رخ پر فوری فائرنگ کردی۔

مقتول کی ایک ہفتے قبل ہی شادی ہوئی تھی،شاہ رخ ایک ہفتے قبل دلہا بنا اور ڈاکو نے اسے کفن پہنا دیا، شاہ رخ کو طارق روڈ سے متصل قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شاہ رخ کے بھائی جہانزیب کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جہانزیب کے مطابق فائرنگ سے شاہ رخ زخمی ہوا تو کسی نے اسپتال پہنچانے میں مدد نہیں کی،جبکہ سیکیورٹی گارڈ سامنے کھڑا تھا اس نے کچھ نہیں کیا اور جب سے فرار ہے۔

مقتول کے بھائی نے بتایا کہ شاہ رخ کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ہنستا کھیلتا میرا بھائی دنیا سے چلا گیا،شاہ رخ 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور گھر والوں کا لاڈلہ تھا، کزن نے بتایا کہ وہ دوستوں کا دوست اور ملنسار تھا۔

شہرقائد میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائمز کی واردات میں اضافہ ہورہاہے، گزشتہ روز سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 5 نوجوانوں کی زندگیاں چھین لی گئی ہیں، پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دیں لیکن ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔

 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سیکیورٹی گارڈ کیوں اپنی جان گنواے گا یہ اس کی ذمہ داری نہیں اس کو جس نے ہائر کیا ہے وہ اسی کا ملازم ہے بلکہ برے وقت میں اس کو بھی نہیں بچاے گا دس ہزار سیلری کی خاطر کون اپنی جان گنواے؟ اس لڑکے کو اس کی ماں کی بے وقوفی نے مروا دیا ہے کوی ڈکیٹ مسلح ہوکر لوٹ رہا ہے تو مال دے دیتے مگر اب بیٹا ہی دے دیا