گزشتہ 11 ماہ کے دوران بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بڑی کمی

15rememembararfeesad.jpg


اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات میں 12 اعشاریہ8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ان گیارہ مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 24 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں بھیجی گئی ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں12 اعشاریہ 8 فیصد کم رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اگر صرف مئی کے ایک مہینے میں بھیجی گئی ترسیلات سے متعلق بات کی جائے تو اس دوران 2ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجےگئے، شرح کے اعتبار سےمئی کے مہینے میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 4اعشاریہ 4 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر10 اعشاریہ 4 فیصد فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے 524 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے335اعشاریہ8 ملین ڈالر، برطانیہ سے 306اعشاریہ5 ملین ڈالر جبکہ امریکہ سے 257 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔
 

Back
Top