گمشدہ لاکھوں روپے مالک تک پہنچانے والا آئی جی پنجاب کا مہمان بن گیا

8iginam.jpg

گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں شہری کے گمشدہ 30 لاکھ روپے لوٹانے والے شخص کو آئی جی پنجاب نے اپنا مہمان بنایا اور اپنی جیب سے نقد انعام بھی دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری عدیل کو سڑک پر ایک لفافے میں 30 لاکھ روپے ملے جو اس نے پولیس کے حوالے کر دیئے، پولیس نے مالک کو تلاش کر کے رقم اس کے حوالے کر دی۔

شہری عدیل کی ایمانداری پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں نے اسے اپنے دفتر مدعو کیا، چائے پلائی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور اپنی جیب سے نقد انعام بھی دیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا کہنا تھا کہ عدیل اشرف جیسے شہری معاشرے کا اثاثہ اور اصلی ہیرو ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1462314147123630081
یاد رہے کہ چند روز قبل گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی کی شیخوپورہ روڈ پر عدیل اشرف کو ایک بیگ ملا جس میں 30 لاکھ روپے موجود تھے، شہری نے پیسے پولیس کے حوالے کر دیئے تاہم جب پولیس کو اس متعلق شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے پوری رقم اس کے مالک شعیب بٹ کے حوالے کر دی تھی۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
بہت اچھا لیکن سر جی ان کو بھی مہمان بناؤ جو آپ کے آفس میں سارا سارا دن شکایات لے کر بیٹھے رہتے ہیںاور وہاں رسمیں پوری کرکے انہین ٹرکا دیا جاتا ہے
 

Back
Top