
پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے اور زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، حالیہ واقعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں پیش آیا،جہاں بارہ سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،گوجرہ پولیس کے مطابق مغوی لڑکی کو موچی والا روڈ پر ایک مکان میں چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
گوجرہ پولیس کے مطابق موقع ملنے پر لڑکی فرار ہو کر واپس ماں کے پاس پہنچ گئی،لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل چار ستمبر کو پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر ایک خاتون پولیس اہلکار کے اغوا، ان پر تشدد، اور ان سے ریپ کی کوشش کی گئی تھی، خاتون پولیس اہلکار مظفرگڑھ میں جینڈر کرائم سیل میں تعینات ہیں،خاتون کا موقف تھا کہ ملزم نے انھیں تھانے کے باہر سے اغوا کر کے مختلف جگہوں پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں لاپتہ 6 سال کی بچی کی لاش ملی تھہ، بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، زیادتی و قتل کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا،خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کرچکے ہیں کہ ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں، اورپولیس ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ynCMsJk/rape.jpg