battery low
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1874373601786474519
https://twitter.com/x/status/1874214646426853824
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اور سال نو پر گورنر ہاؤس میں ہونے والی آتشبازی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گورنر ہاؤس میں عالمی سطح پر 34 منٹ کی آتشبازی کے مقابلے میں 45 منٹ کی آتشبازی کر کے پرانا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔
کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں نئے سال کی آمد کا جشن منا رہی ہے، جہاں شہر کی سب سے بڑی عالمی سطح کی آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور اس خوبصورت منظر کو دیکھ کر شہری خوشی سے نہال ہو گئے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ترکی کے شہر استنبول سے جشن سال نو کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ "تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں، نئے سال کے لیے عہد کریں کہ اسے خوشیوں کا سال بنائیں گے۔" ان کا کہنا تھا کہ "نئے سال میں مزید ایسے کام کریں گے جس سے ملک کی عزت بڑھائیں، میں عہد کرتا ہوں کہ پچھلے سال 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کورسز کروائے، اور آنے والے نئے سال میں پانچ لاکھ بچوں کو کورسز کرائیں گے۔"
اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنائیں گے۔ "یہ جشن میں نے صوبے کی عوام کے لیے رکھا ہے، ہم ایک عالمی سطح کا ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں۔"
لندن، فرانس اور نیو یارک میں بھی نئے سال کا آغاز آتشبازی سے کیا جاتا ہے، اور پاکستان میں اس گورنر ہاؤس سے اس آتشبازی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ "ہم لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اس شہر میں لاکھوں ٹن کچرا پڑا ہوا ہے، اسے اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔"
https://twitter.com/x/status/1874412030805123228
Last edited by a moderator: