گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کی سمری پھر سے ایوان صدر پہنچ گئی

5cheemasummrpresidenthoddobara.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو ہٹانے کی سمری ایک بار پھر صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ آئین کے تحت صدر اگر نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنرپنجاب خودہی فارغ ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی کیوں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔

اب گورنر پنجاب چند ہی دن کے مہمان ہیں کیوں کہ نئی ایڈوائس کو دس دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود بخود برطرف ہوجائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوا چکے ہیں۔


پہلے بھجوائی گئی سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی اپنی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر اس سمری پر بھی عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔ اب پنجاب کی گورنر شپ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔


دوسری جانب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔ گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کابینہ سے کیسے حلف لے سکتا ہوں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa aur Nadeem khusra Governor ka resignation accept na karnay par President par ghusa se pagal ho rahay hon gay ???
Ostriches Going Crazy GIF by chuber channel

 
Last edited:

Complete Sense

Minister (2k+ posts)
Stopping or ignoring the summary by the president will do not help, because SS will do ghunda gardi and than supreme court will de decision in favour of SS.
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ خبر پڑھنے والا لگتا ہے اپنی مرضی کا قانون اور آئین سنا رہا ہے ، ۔
 
Last edited:

Awami Awaz

Senator (1k+ posts)
یہ خبر پڑھنے والا اپنی مرضی کا قانون اور آئین سنا رہا ہے ،

یہ دس دن کا ذکر کہاں سے آ گیا، آئین میں تو نہیں ہے ،
باجوے نے عدالت کوحکم دے رکھا ہو گا کہ دس دن کی ایک شق گھڑ کر آئین میں ڈال دے ۔
آئین وہ جو اسمبلیوں سے پاس ہوتا ہے اس میں لکھا ہے یوتھیوں کے آئین کے مطابق ہر وہ چیز جو کھپتان کے خلاف ہو غلط ہوتی ہے
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
آئین وہ جو اسمبلیوں سے پاس ہوتا ہے اس میں لکھا ہے یوتھیوں کے آئین کے مطابق ہر وہ چیز جو کھپتان کے خلاف ہو غلط ہوتی ہے
You are right.
10 days was added with 18th amendment. I'm deleting the previous comment. (I had relied upon the mailed text of Art. 48 , which was older.)

However, the commentator is not exactly right.
Th president will ask the cabinet (or PM) after 15 days to reconsider (with or without a specific objection) and Then cabinet (PM) will reconsider and send the advice.

48President to act on advice, etc.
(1)In the exercise of his functions, the President shall act 63[on and] 63 in accordance with the advice of the Cabinet 64[or the Prime Minister] 64:
65[Provided that 66[after fifteen days] 66 the President may require the Cabinet or as the case may be, the Prime Minister to reconsider such advice, either generally or otherwise, and the President shall 67[, within ten days, ] 67 act in accordance with the advice tendered after such reconsideration.] 65
(2)Notwithstanding anything contained in clause (1), the President shall act in his discretion in respect of any matter in respect of which he is empowered by the Constitution to do so 68[and the validity of anything done by the President in his discretion shall not be called in question on any ground whatsoever] 68.