
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیٹے کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ گورنر ہاؤس کے سرکاری وسائل کا استعمال کرکے ٹک ٹاک ویڈیوز بنارہا ہے، ان ویڈیوز میں اسے گورنر ہاؤس کا سٹاف ایسا پروٹوکول دے رہا ہے جیسے وہ کوئی اعلیٰ عہدیدار ہو۔
ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنر سندھ کا بیٹے کیلئے باقاعدہ سرکاری سٹاف کے ذریعے سرکاری گاڑی کے دروازے کھولے جارہے ہیں،انکے لئے گاڑی کےدروازے بند اور کھولے جارہے ہین اور وہ جہاں جاتے ہیں انکا استقبال کیا جاتا ہے۔
ان ویڈیوز میں وہ اپنے والد کے ہمراہ چینی قونصل جنرل کیساتھ بھی نظر آرہے ہیں۔
یہ ویڈیو زسامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور گورنر کا بیٹا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے گورنر سندھ اور انکے بیٹے کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
رضوان غلزئی نے تبصرہ کرتے وہئے کہا کہ انکے ابو کے ‘اوپر تک’ تعلقات ہیں۔ اتنا ششکا تو بنتا ہے۔ یہ ملک صرف اشرافیہ کے بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لئے ہی رہ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803719170850267452
جنید رضا زیدی کا کہنا تھا کہ کرنل کی بیوی کے بعد پیش خدمت ہے گورنر کا بیٹا ، جس دن کامران ٹیسوری فارغ ہوئے گورنر کے بیٹے پر پوری پوری فلمیں بنیں گی
https://twitter.com/x/status/1803646505380729137
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ گورنر ہاؤس ہوتے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ کیسے مصر سے فرعون کی روح گورنر کے بیٹے میں منتقل ہوئی ہے۔ ہم نے اس سے پہلے بھی گورنر دیکھے ہیں لیکن بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ جب بیٹھ جائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے
https://twitter.com/x/status/1803647243590771036
قائم خان نے تبصرہ کیا کہ مقروض ملک میں عوام کمائی سے عیاشی کرتا ہوا گورنر سندھ کا بیٹا.
https://twitter.com/x/status/1803683533187326427
فیصل خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ غربت سے مر رہے ہیں لیکن گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیٹا غریب لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ اڑا کر پروٹوکول کے ساتھ ٹک ٹاک بناتا ہے۔ہمارے ملک کو کچھ اس طرح لوٹا جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1803501442382131433
قمر سہیل نے کہا کہ یہ زاہد ٹیسوری ہے کامران ٹیسوری گورنر سندھ کا بیٹا کوئ جانتا ہے کہ اس کی سرکاری حیثیت کیا ہے؟ یا سرکاری میٹنگز میں اپنے والد کے عہدے کے باعث ٹریننگ کے لیے شرکت کر رہا ہے؟ کیونکہ ہم تو غلام ابن غلام ہیں پہلے کامران ٹیسوری کے اس کے بعد زاہد ٹیسوری کے
https://twitter.com/x/status/1803726958318002477
نجیب اللہ ساند نے کہاکہ یہ ٹک ٹاکر نوجوان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیٹا ہے ٹک ٹاکر ہونا بری بات نہیں لیکن یہ نوجوان کس حیثیت سے سرکاری تقریبات میں شریک ہو رہا ہے اور بیرونی وفود سے ہونے والی میٹنگز میں شریک ہو رہا ہے ؟ پاکستان واقعی اندھیر نگری بن چکا ہے جہاں چوپٹ راج جاری ہے
https://twitter.com/x/status/1803741726844064144
ورنر کا بیٹا عوام کی فنڈز سے عیاشیاں کرتے ہوئے ۔ اس ملک کا قومی خزانہ عوام کے لیے ہمیشہ خالی اور لوٹیروں کے لیے کبھی بھی خالی نہیں رہتا ۔
https://twitter.com/x/status/1803690549188194455
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/social1m1h11i2h.jpg
Last edited: