گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، جنید اکبر

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1911361648624910492
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائیں اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں، پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ ہونے چاہییں، آج اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی صورت قبول نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں اُن سب کو بانی کے نام پر ووٹ ملے ہیں، پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنائیں پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا راستہ روکوں گا۔


Source

ہم نے اداروں کیلئے عوام میں محبت پیدا کی تھی لیکن آپ کے رویوں نے اسے نفرت میں بدل دیا ہے، جنید اکبر خان
https://twitter.com/x/status/1911357274737565786

نئے ورکرز نے عمران خان کا مطالعہ پاکستان پڑھا ہے، وہ تمھاری فائلوں سے نہیں ڈرتا، ڈرو اس وقت سے جب وہ نکل آیا اور پھر انھیں روکنے کیلئے تمھارے پاس نا تو کوئی ویڈیو ہو گی اور نا ہی فائل، جنید اکبر خان
https://x.com/HumnaImran804/status/1911362421626712524

میں پارلیمنٹ کا ممبر ہوں لیکن میں پارلیمنٹ سے مایوس ہوگیا ہوں، آج لوگ سمجھتے ہیں کہ ووٹ دینے والے نہیں بلکہ ووٹ گننے والا اہم ہے، جنید اکبر خان

https://twitter.com/x/status/1911361648624910492 https://twitter.com/x/status/1911336276172616114 https://twitter.com/x/status/1911139253884694854

 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Bundooq ka jawab bundooq say diya jaay. Iss mulk may iss waqt na qanoon hay na aain aur na he adaltain azad hain. Iska aik he hal hay kay awam bari tadaad may nikal kar in fauji wayhshi darindoon say jaan churaay.
 

Back
Top