گھریلو صارفین کیلئےسوئی گیس کا نیا ٹیرف نافذ العمل،کتنا بل آئے گا؟

sui-gas-tariff.jpg


کراچی میں سوئی گیس کی شدید قلت اور مختلف اوقات میں غیر فراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گھریلو صارفین کے ماہانہ نرخوں کا تخمینہ اور ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نئے ٹیرف کا اطلاق نومبر سے نافذ العمل ہو گیا اور نئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہیں۔

اس تقسیم کے تحت وہ گھریلو صارفین جنہوں نے 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کی ہو وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائے گا جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائے گا۔

پروٹیکٹڈ کیٹیگری کو ہر بل پر 400 روپے فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا، پروٹیکٹڈ صارف کا بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1350 روپے موصول ہوگا جب کہ نان پروٹیکٹڈ صارف کا کم از کم بل 1440 سے 87 ہزار یا اس سے زائد ہوگا، دونوں کیٹیگریز کے بلوں میں 400 روپے میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہوگا، چاہے صارف گیس استعمال کرے یا نہ کرے۔

نان پروٹیکٹڈ صارف کو 150CM پر کم از کم ایک ہزار روپے فکسڈ چارج یا زیادہ سے زیادہ 2 ہزار ادا کرنا ہوگا، دونوں کیٹیگریز میں گیس کے استعمال کے بڑھنےپر بل کی اوسطا رقم بڑھتی جائے گی۔


سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ہفتے کے آخری دنوں میں گیس فراہمی میں کمی آگئی۔ صارفین کے مطابق بلوچستان میں کھپت بڑھنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے اور بعض علاقوں میں گیس رات 11 سے قبل جبکہ بعض میں دوپہر میں بھی غائب ہوجاتی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شہر میں صدر، ڈیفنس، شاہ فیصل، لانڈھی، اللہ والا ٹان، گلشن، منظور کالونی، قیوم آباد اور اسکیم 33 کے مختلف حصوں میں گیس سپلائی متاثر ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال فرٹیلائزر فیکٹریوں کو گیس فراہمی بند نہ ہونے سے بھی سپلائی متاثر ہے، ہفتہ اور اتوار کو فیکٹریوں کیلئے گیس ناغے سے ہفتے کے آغاز سے سپلائی بہتر ہو جاتی ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

کمپنی اکانمی چلا رہی ہے آخر جن کو اکنامکس کا کچھ نہیں پتہ