گھر میں ڈکیتی، جعلی پولیس اہلکار سینکڑوں تولے سونا لاکھوں کی نقدی لے اڑے

banai1h123.jpg


پشاور میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس یونیفارم پہنے ڈاکو 143 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لے اڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی بڑی واردات پشاور کے علاقے کنال ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں ہوئی، مکان مالک محمد طاہر کے مطابق پولیس کی یونیفارم میں ملبوس ڈاکو منہ پر نقاب پہنے گھر میں داخل ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ 10 روز قبل ہونے والی اس واردات میں ڈاکو 143 تولے سونا اور 10لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے مگر پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی بلکہ روزنامچہ درج کرکے فائل بند کردی ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، شواہد سامنےآنے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پشاور میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی ہے، جرائم پیشہ افراد نے اب چھوٹے اسلحے کے ساتھ ساتھ کلاشنکوف کا استعمال بھی شروع کردیا ہے، اسٹریٹ کرائمز میں موبائل فونز اور والٹ وغیرہ چھیننے والی وارداتوں میں زیادہ تر کم عمر نوجوان ملوث ہیں۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
خیبر پختونخواہ کی ساری سرکاری مشینری مکھیاں مار رہی ہے کیونکہ وہاں کی حکومت کو صرف ریلیاں جلسے جلوس کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ کیا پچھلے چھ ماہ میں کسی ایک ملاقات میں بھی #عمران_ٹھاکرے نے غنڈہ پور یا صوبائی حکومت کے کسی نمائندے سے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے متعلق کوئی ایک لفظ بھی کہا یا سوال کیا کہ کیا کارکردگی ہے صوبائی حکومت کی؟
 

Back
Top