
لاہور میں میاں بیوی نے گھریلو ملازمہ پر چوری کا الزام عائد کرکے گھریلو ملازمہ کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ہے، بچی کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پیش آیا جہاں کے رہائشی حسام نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر گھر میں کام کرنے والے 13 سالہ ملازمہ تحریم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے بچی کو ساتھ لے کر پولیس سے رجوع کیا اور موقف اپنایا کہ بچی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانا بنایا گیا، بچی کے ہاتھ اور ناک کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1809923473424465959
متاثرہ بچی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں حسام اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسام کو گرفتار بھی کرلیا ہےجبکہ اس کی اہلیہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے بچی کو میڈیکل چیک اپ کے بعد والدہ کے حوالے کردیا ہے، ایس پی کینٹ نے واقعہ سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1809927231533351060
واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے صحافی محمد عمیر نے متاثرہ بچی کے بازو پر آنے والے زخم کے نشانات اور جیل میں قید ملزم کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ تشدد سے بچی کا بازو اور پسلی کی ایک ہڈی ٹوٹ گئی ہے، ملزمان نے بچی کے نازک اعضاء پر بھی تشدد کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tashdhai11h.jpg