
گھوٹکی پولیس نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہریار خان شر پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گھوٹکی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی سردار شہریار خان شر پر حملے میں ملوث ملزم سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او) عبدالشکور لاکھو کو گرفتار کر لیا ہے، شہریار خان شر کی گاڑی پر 2 دن پہلے فائرنگ کی گئی تھی جس میں ان کے 2 ساتھی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔
گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پیپلزپارٹی رہنما پر حملے کا مقدمہ مقتول علی محمد شر کے بھائی ممتاز شر کی مدعیت میں رونتی تھانہ میں درج کر لیا گیا تھا۔ مقدمہ میں سیلرا گینگ سے تعلق رکھنے والے 17 معلوم اور 3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا، متن مقدمہ کے مطابق شہریار شر پر حملے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے جس کا منصوبہ شہید دین محمد لغاری تھانے کے ایس ایچ او عبدالشکور لاکھو نے بنایا تھا۔
ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے جس میں منصوبہ بندی کے الزام میں ایس ایچ او رونتی عبدالشکور لاکھو کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں گھوٹکی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ایس ایچ او پر لگایا تھا، حملے میں ملوث دیگر ملزموں کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shasshoaraeatsdjd.png