گھوٹکی ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی صحت یاب ہوکر گھر آگئی

7.jpg

گھوٹکی میں ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ کائنات تین ماہ بعد صحت یاب ہوکر گھر واپس آگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں 7 جون کو ہونے والے دو ٹرینوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کائنات کو کراچی کے آغا خان ہسپتال سے صحت یابی کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان ریلوے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کے علاج کے دوران ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کراچی محمد حنیف گل ہسپتال اور بچی کے اہلخانہ سے مسلسل رابطے میں رہے۔

https://twitter.com/x/status/1436276637700608015
ترجمان ریلوے کے مطابق بچی کے صحت یاب ہوکر گھر جانے کے بعد محمد حنیف گل اور ڈائریکٹر پبلک ریلشنزریلوے نازیہ جبین بچی کے گھر گئے اور اسے تحائف، پھول اور مٹھائی پیش کی۔

اس موقع پر ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کراچی ریلوے محمد حنیف گل کا کہنا تھا کہ میں کائنات کی مکمل صحت یابی اور زندگی کی طرف واپس لوٹنے سے متعلق معاملات کو خود مانیٹر کرتا رہا ہوں، کائنات میرے لیے میری اپنی بچیوں کی طرح ہے۔

یادرہے کہ 7 جون کو گھوٹکی کے مقام پر سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان زوردار تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریلوے ٹریک کی مناسب مینٹنس نہ ہونے کے باعث جوائنٹ کھلنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
That is how every survivor of an accident should be treated. Thankyou Superintendent Hanif Gul.
 

Back
Top