گیس کی قیمتوں میں اضافہ،گھریلو صارفین کیلئے 172 فیصد سےزائد مہنگی کردی گئی

14-4-696x389.jpg


وفاقی حکومت عوام کو ریلیف تو نہ دہ سکی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا, حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی,پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا اور گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا,

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کردیا تھا کہ سردیوں میں گیس نہ صرف مہنگی بلکہ نایاب بھی ہوجائیگی، صارفین کو گیس دوا کی طرح صبح دو پہر اور شام تین ٹائم ملے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر توانائی نے کہا تھا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح دوپہر اور رات کے اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس سپلائی یقینی بنائیں گے،گھریلو صارفین کو ایل پی جی پر جانا پڑے گا، ملک میں جتنی گیس ہے اسی کے مطابق سردیوں میں سپلائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا تھا دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے، نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رہے گی کیونکہ نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا دسمبر کیلئے ایل این جی کے دو اضافی کارگوز خرید لیے ہیں جبکہ جنوری کیلئے بھی دو مزید ایل این جی کارگوز سپاٹ مارکیٹ سے خریدیں گے، گیس قیمتوں میں غریب صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا، صرف ان کیلئے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کیئے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا تھا کہ گیس قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی تاہم ای سی سی نے جن قیمتوں کی منظوری دی ہے اس کے بعد 4500 ارب روپے سے زائد توانائی کا گردشی قرض مزید نہیں بڑھے گا۔
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Ghar main khana bhe na banao. Riasat logon se khana bananay ka haq bhe cheein rahe hay. Jitna yah awam ko loot saktay hain yah loot rahay hain. Judges genersls in sab ko ghareb awam kay paisay par muft.b
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

میاں صاحب کا واپس آ کر عوام کو ایک اور تحفہ