گیلانی نااہلی کیس میں لیگی رہنما کی کس طرح چیف جسٹس کی حمایت کرتے تھے؟ویڈیو

15ahsaniiigilallacj.jpg

آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کی کھلے عام خلاف ورزی کرنے والی ن لیگی حکومت ماضی میں سٹنگ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت میں زمین آسمان ایک کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں، ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر مبنی رپورٹ عمران خان نےبھی شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں 2012 میں سپریم کورٹ کی جانب سے یوسف رضاگیلانی کے خلاف فیصلے پرحکومت کی ہٹ دھرمی پر ن لیگی رہنماؤں کے ردعمل پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال اور مرحوم مشاہد اللہ خان کے بیانات شامل ہیں۔

خواجہ سعد رفیق اس موقع پر پیپلزپارٹی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ وقت چیف جسٹس ، سپریم کورٹ اور دیگر تمام ججز کے ساتھ پورے قد کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ جب سپریم کورٹ کو ئی ہدایت دے دے تو آپ کے پاس اختیارات نہیں رہتے، آپ کو اس بات کو من وعن تسلیم کرنا ہوگا۔

خواجہ محمد آصف کا ماضی میں کہنا تھا کہ اس ملک میں آزاد عدلیہ کسی کو برداشت نہیں ہورہی، کسی شخص یا کسی ادارے کو عدلیہ کو بلیک میل کرنا یا اپنی مرضی کے فیصلے کروانے سے زیادہ گھناؤنا کوئی کاروبار نہیں ہے۔

موجودہ وفاقی وزیر احسن اقبال اس وقت حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے فرماتے تھے کہ ملکی مستقبل کا انحصار اس بار پر ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مرحوم مشاہد اللہ خان کہتے تھے کہ اہم ریاستی ادارے سپریم کورٹ کو حکومت اور وزیراعظم تسلیم نہیں کررہی اور ان کے فیصلوں کا مذاق اڑارہے ہیں۔

ماضی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ناماننے پر اپنی موجودہ اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کی حکومت کو نشانہ بنانے والی مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت بالکل اسی طرح پیپلزپارٹی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

کاشف عباسی کی جانب سے پیش کردہ ان کلپس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شیئر کیا اورکہا کہ یہ لوگ انتہائی ڈھٹائی سے آئین و عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو نا صرف پیروں تلے روند رہے ہیں بلکہ انتخابات سے فرار کیلئے پوری بے شرمی سے اسی طرح سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جیسے دو دہائیوں قبل انہوں نے سجاد علی شاہ کے ساتھ کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1655186613356441600
 
Last edited:

Back
Top