
گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق 70فیصد پاکستانی مخلوط حکومت کے مخالف ہیں،20فیصد حامی ہیں, 79فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا چاہئے جبکہ 15فیصد نے اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔
ملک بھر کے تقریباً4ہزار ووٹرز نے حصہ لیا ،یہ سروے 8فروری کو عام انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے باہر اور ٹیلیفونک انٹرویوزکے ذریعے کیا گیا۔
گیلپ سروے کے مطابق پاکستانی عوام وفاق میں مخلوط حکومت کی مخالفت کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں اور ملکی ترقی کےلیے کام کریں۔
گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق 70 فیصد پاکستانی ووٹرز نے مخلوط حکومت بنانے کی مخالفت کی اور ایک ہی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کا مشورہ دیا ،جبکہ 20فیصد نے مخلوط حکومت کی حمایت کی۔ 10فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
79فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنے کا کہا البتہ 15فیصد نے نے مخالفت کی اور کہا مل بیٹھنا ضروری نہیں ہے ،6فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
سروے میں 46فیصد پاکستانیوں نے نئی حکومت کوبجلی ، تعلیم، صحت اور روزگار سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل پر سب سے زیادہ توجہ دینے کا بھی کہا ،23فیصد نے ایمان ،اور اسلامی اقدار کی حفاظت کرنے ،18فیصد نے پاکستان کو جدید اور طاقتور ملک بنانے کےلئے نئی حکومت کو اپنی توانائیاں صرف کرنے ،جبکہ 13فیصد نے سروے میں تعلیم یافتہ افراد کو حکومت بنانے کا موقع دینے کا مطالبہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ معجزہ ہوگیا مخلوط حکومت بن گئی لیکن حکومت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونے دو یا دو سال ہوگی۔مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے اور دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے جبکہ بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے، آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی, اس کی بہت سی وجوہات ہیں، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے، معاملہ کیسے چلے گا، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی پی ٹی آئی، بلوچستان اور سندھ پیپلزپارٹی کو اور پنجاب ن لیگ کوملا، سب کا زور اپنے صوبوں پر ہے، جو ایکسپائرڈ اور نااہل لیڈرہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں، پاکستان کو برباد کر کے آباد کرنے کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں، وہ ابھی احمقوں کی جنت میں سوچتے ہیں کہیں اگر کوئی بحران آیا تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gall11h1h1.jpg