ہربھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے مگر۔۔۔ انضمام الحق کا انکشاف

inzimamharbhajan.jpg

سابق کرکٹر انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ مولانا طارق جمیل سےمتاثر ہوکر اسلام قبول کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے ہم مسلمانوں کی دین سے دوری کی وجہ سے نہیں کرسکے۔

انضمام الحق نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈریسنگ روم میں ایک کمرہ بنارکھا تھا جہاں ہم نماز پڑھتے تھے، وہاں مولانا طارق جمیل رو ز ہمارے پاس آیا کرتےتھے، مولانا مغرب کی نماز پڑھاتے اور بعد میں کھلاڑیوں سے گفتگو کیا کرتے تھے، اس موقع پر بھارتی ٹیم کے چند مسلمان کھلاڑی بھی نماز کی دعوت پر ہمارے ساتھ شامل ہوجاتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا تھا کہ مسلمان کھلاڑیوں کے علاوہ کچھ غیر مسلم بھارتی کھلاڑی ایسے بھی تھے جو نماز نہیں پڑھتے تھے مگر بیٹھ کر مولانا طارق جمیل کی باتیں سنا کرتےتھے، ایسے ہی ایک دن ہر بھجن نے سنگھ نے مجھ سے مولانا طارق جمیل سےمتعلق کہا کہ دل چاہتا ہے میں ان کی بات مان لوں۔

انضمام نے کہا کہ میں نے ہربھجن سے کہا کہ مان لیں کیا مشکل ہے،جس پر ہربھجن نے کہا کہ میں آپ کو دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ آپ کی زندگی اس طرح کی نہیں ہے، غیر مسلم تو قبول کرنا چاہتے ہیں مگر ہماری دین سے دوری کی وجہ سے رک جاتے ہیں۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ہربھجن سنگھ اسلام قبول کرنا چاہتے تھے مگر جب انہیں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے کہ چند ہفتوں بعد ہی انہیں دائرہ اسلام سے خارج اور مرتد قرار دیکر قتل کر دیا جائیگا تو انہوں نے معذرت کر لی
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
اس پہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بولتے کہ غیر مسلموں کو مسلمانوں کو دیکھ اسلام قبول نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسلام کو دیکھ کے قبول کرنا چاہیے۔ ۔۔
اسلام کیا کوئی فلم ہے جس کو دیکھ کر مسلمان ہو جایئں؟
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Meraa Sardaar jii dostt sariii Eid ki Namaaz maraa saath parnaaa jataaa thaa but pundiii kaa liyaaa ??? sarrdaar jii waisaa half muslim hotaa haii but galliii bhott baktaaa haii
 

alis

MPA (400+ posts)
This is kinda silly as Quran tells us that we are primarily responsible for ourselves, and every human knows this. Harbajan was not becoming Muslim for other Muslims, if he understood the concept of Islam he will do it for himself.
I don't give a damn if all 1.5 billion Muslims suddenly disappear or God forbid start being non-muslims, my faith is not originating from others and it should not be for anyone.

This is exactly why I don't do active tableegh, I think Islam supports passive tableegh(answer questions, explain things, make Islam accessible), with active tableegh you create mostly more zombies, the best reverts to Islam are people who study the religion and Quran themselves without any real dawa.