ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلی،شاہد آفریدی کے خوبصورت الفاظ وائرل

3shaidafrididaugters.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کے بیٹیوں کیلئے خوبصورت الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، شاہد آفریدی نے کہا بیٹیوں کی صورت میں اللہ تعالیٰ کی رحمیتں ہیں میرے پاس، ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے۔

انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا پٹھانوں میں کافی ہوتا ہے کہ بیٹا کیوں نہیں ہے، اس کیلئے لوگ تعویز وغیرہ کرتے ہیں جس کا میں شدید خلاف ہوں، میں اپنی اہلیہ کو کئی بار حدیث سنائی کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں۔

انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن مجید پر ہمارا پختہ اایمان اور یقین ہے اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔


شاہد آفریدی نے کہا اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں۔

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں،شادی کی تقریبات کا آغاز 29 دسمبر کو ہوا تھا، جس کے بعد 30 دسمبر کی سہ پہر ان کا نکاح ہواتھا،فروری میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشہ اور شاہین آفریدی کی شادی ہوگی۔