
ملتان: ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر ایک مسافر کو 6,700 غیر ملکی موبائل فون سموں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع امیگریشن حکام کے مطابق، یہ مسافر دوحہ سے پرواز کیوآر 618 کے ذریعے ملتان پہنچا تھا۔ امیگریشن حکام نے مشکوک مسافر کو روکا جو برطانیہ سے پاکستان آ رہا تھا، جس کے بعد اس کی تلاشی لی گئی اور یہ سمیں برآمد کی گئیں۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا نوجوان پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھتا ہے اور وہ اسٹڈی ویزے پر برطانیہ گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق، مسافر کو برآمد شدہ سموں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/Olsi1809I.jpg