
لاہور کے جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو نشہ آور دوا پلا کر ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والا ڈاکٹر پکڑا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کی اور جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بناتا اور بعد میں ان ویڈیوز کی بنیاد پر خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ڈاکٹر عبداللہ کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والی ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا، ملزم متاثرہ خاتون سے ملنے کا مطالبہ کررہا تھا اور دھمکیا ں دے رہا تھا کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردوں گا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نشہ آور مشروب پلا کر لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو برہنہ کرتا تھا اور ان کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا، بعد میں وہ ان ویڈیوز کو لے کر خواتین کو بلیک میل کرتا اور ملنے سمیت دیگر مطالبات کرتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، ملزم کے دونوں موبائل فونز سےخواتین کی 50 سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8doctr.jpg