
سابق صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی دوران حراست طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں ہتھکڑیوں سمیت سٹریچر پر موجود میاں محمود الرشید کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 70 سالہ پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید2 ماہ سے زائد عرصے سے پولیس کی حراست میں ہیں،وہ عارضہ قلب کے مریض بھی ہیں، گزشتہ روز جیل میں شدید گرمی کے باعث ان کی طبعیت بگڑنے پر جیل حکام نے انہیں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امدادکے بعد دوبارہ جیل بھجوادیا گیا۔
ہسپتال میں میاں محمود الرشید کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کے چہرے پر شدید تکلیف کے تاثرات عیاں تھے، میاں محمود کے ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی اور اسی ہاتھ میں ہتھکڑی کے ساتھ لگی زنجیر بھی لپٹی ہوئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس تصویر کو شیئر کرتےہوئے کہا کہ میاں محمود گزشتہ 75 روز سےجیل میں ہیں، ان پر دہشت گردی کے جعلی الزامات لگائے گئے ہیں، انہوں نے عدالت کو بھی بتایا کہ دوران حراست ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔
حما د اظہر نے کہا کہ ابھی اطلاعات ملی ہیں کہ میاں محمود کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے اور ان کےوکلاء و اہلخانہ کی جانب سے میاں محمود الرشید سے ملنے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہونے دی جارہی۔
https://twitter.com/x/status/1683086397585117185
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ یہ حکومت انسانی اور اخلاقی تقاضوں کو پس پشت ڈال کر ظلم کررہی ہے، میاں محمود کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے واپس جیل بھیج دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1683093231347843072
پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ ہم سب کو میاں محمود الرشید کی صحت کے بارے میں شدید تشویش ہے، فاشسٹ حکومت ہر گھٹیا حد سے گزررہی ہے ، ہم اس غیر انسانی سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1683095829253619714
میاں محمود کے ساتھ اس ظلم پر سوشل میڈیا صارفین بھی حکومت پر پھٹ پڑے ہیں، وقاص امجد نے کہا کہ یہ حکومت فسطائیت اور یزیدیت کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے، اللہ میاں صاحب کو صحت و تندرستی عطا کرے۔
https://twitter.com/x/status/1683054586922237953
ناہید نامی صارف نے وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آپ کو اس بارے میں کچھ کہنا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1683098491315277825
ثناء خان نے کہا کہ اس حکومت کے فاشسٹ رویے کی کھلی مثال ہے، کیا کسی نے شریف خاندان کےکسی فرد کو اس طرح ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگے دیکھا ہے؟ جب جیل میں ان کو چھوٹے چھوٹے ہارٹ اٹیکس آرہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1683093447828475906
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6memhmaoorahsedhdhdhdh.jpg