ہماری توجہ ضمنی الیکشن پر نہیں سیلاب پر تھی، احسن اقبال

5ahsaniqbalmantaq.jpg

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی پر اپنا موقف بیان کردیا، انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کامیابی اس لیے ملی کہ یہ یکطرفہ الیکشن میں تھا کیونکہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا سنگدل ہے اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوس جاری رکھے، ہو سکتا ہےجلسوں پرلگی رقم وہی ہوجو سیلاب کے لیے ٹیلی تھون میں جمع کی گئی تھی۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خا ن سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید دو سے چار اضلاع بحال ہو جاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوگئی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سیلاب زدگان کے نام پر الیکشن مہم چلائی،ہوسکتا ہے عمران خان نے جو پیسے سیلاب زدگان کے لئے جمع کئے تھے وہ اپنے جلسوں پر لگا دیئے ہوں، عمران خان ماضی میں بھی شوکت خانم کے پیسے اپنے جلسوں پر استعمال کرتے رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ چوبیس اکتوبر تک سیلاب نقصانات کی مکمل رپورٹ کررہی ہے جس کے بعد ڈونرز کانفرنس منعقد کریں گے،فاقی حکومت کی طرف سے 9 ارب گندم کابیج متاثرہ علاقوں میں تقسیم کرنیکی منظوری دی جاچکی ہے، ہم غریب کسانوں کو صوبوں کیساتھ ملکر بیج دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ون سائڈ تھا ہماری توجہ سیلاب زدگان کیطرف تھی ہم صبح سے شام تک سیلاب زدگان کی امداد یقینی بنانے پر لگے تھے ہم نے سیاسی عمل کو ترجیح نہیں بنایا۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے اس بندے کو جٹ کہتے ہوئے مجھے شرم محسوس ہوتی ہے اس کو بات کرتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی بندے کا اس لیول پرآ کر ایک سٹینڈرڈ ہوتا ہے یہ تو شریفوں کے جوتے پال کرنے میں ہر حد کو کراس کر لیتا ہے