
استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم وہ ترپ کا پتا ہیں جس کے بغیر کوئی سیاسی جماعت بھی اگلی حکومت نہیں بناسکے گی۔
سماء ٹی وی کے پروگرام "میرے سوال" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی جو سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی کی صورتحال ہے اس میں کسی سیاسی جماعت کے پاس کوئی ایسا الہ دین کی چراغ نہیں ہےجسے وہ رگڑ کر سارے مسئلے حل کردے گی، اس ملک کو سیاسی کھینچا تانی سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1723381888910586109
تحریک انصاف کے سیاسی خاتمے کے بعد ن لیگ کو سیاسی فائدہ پہنچنے سے متعلق دلیل کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ سارے معاملے سے کونسی سیاسی جماعت کو فائدہ ہوگا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس صورتحال سے ملک کو کیا فائدہ پہنچے گا، سیاسی جماعتوں کا سیاسی پنڈال میں اننگز کھیلنا ہی سیاست کا حسن ہے، ہر سیاسی جماعت نے اپنی جدوجہد کرنی ہے اور پھر عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کسی کو کتنی پزیرائی دینی ہے۔
ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا کہ میری جماعت اور قیادت یہ موقف رکھتی ہے کہ اگر پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے تو ہمیں الیکشن سے پہلے بھی بیٹھنا ہوگا اور بعد میں بھی بیٹھنا ہوگا، کیونکہ کوئی بھی جماعت دو تہائی اکثریت لے کر ایوان میں نہیں آئےگی، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم وہ ترپ کا پتا ہیں جن کو یہ کنگز پارٹی کہتے ہیں جس کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بناسکے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11ipptarjamamnjshjhjhdj.png