ہمایوں سعید سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں توپیسے طوائف بھی لیتی ہے،فردوس جمال

fardsou111h123.jpg


سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اگر 90 فیصد لوگ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو پسند کرتے ہیں تو میں ان لوگوں کی طرح پاگل نہیں ہوں۔

تفصیلا ت کے مطابق فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر سپر اسٹار ہمایوں سعید اور مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری و شخصیت سے متعلق گفتگو کی۔

فردوس جمال نے ہمایوں سعید سے متعلق سوال کے جواب میں ان پر تنقید کی اور انہیں ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمایوں سعید سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں تو پیسے طوائف بھی لیتی ہے،ہمایوں سعید کو اس جگہ بھی کاسٹ کیا جاتا ہے جہاں ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1826828452604846555
انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید نے چند اچھے کردار کیےجو خوش قسمتی سے لوگوں کو پسند آئے، مگر ان کے مشہور ہونے کی بڑی وجہ وسائل کو استعمال کرکے انہیں کیش کروانا ہے، ان کی قسمت اچھی تھی اور ان کے پاس وسائل بھی تھے، ساتھ ہی خدا ان پر مہربان ہوئے، مگر ہمایوں سعید اپنے سے اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔

میزبان نے فردوس جمال کی جانب سے ماضی میں ماہرہ خان پر کی گئی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ ماہرہ نے لیجنڈ آف مولا جٹ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا، کیا اب آپ کے خیالات میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟

فردوس جمال نے جواب دیا کہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان سے متعلق جو کہا وہ حقیقت تھی، ماہرہ خان کی عمر اتنی ہی ہے، اگر کسی کو ماہرہ میں خوبصورتی نظر آتی ہے تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، وہ کسی کو بھی خوبصورت لگ سکتی ہیں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ میں کسی کی بھی اداکاری کا موازنہ ایلز بتھ ٹیلر جیسی اداکارؤں کی اداکاری سے کرتا ہوں، اگر ملک میں 90 فیصد لوگ ماہرہ خان کو پسند کرتے ہیں ، 90 فیصد لوگ اگر پاگل ہیں تو میری کوئی غلطی نہیں ہے، میرا خوبصورتی اور اداکاری سے متعلق اپنا زاویہ ہے اور میں اسی حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
یہاں لوگ تو شریفوں کی لِد بھی تبرک سمجھ کر کھا رہے ہیں ، ہمایوں سعید کیا چیز ہے
 

P4K12TANI

Senator (1k+ posts)
فردوس جمال ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نسبت بہت بہترین اداکار ہیں۔ لیکن یہ بہت گھٹیا سٹیٹمنٹ دی ہے۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
اصل میں ہر شخص کا ایک دور ہوتا ہے فردوس جمال کا بھی دور تھا اگرچہ اسے اداکاری میں آج بھی انتہائی ممتاز مقام حاصل ہے لیکن ہر شخص کا ایک دور ہوتا ہے جب وہ
ختم ہوجاتا ہے تو پھر۔۔۔۔۔۔۔
اس کے باوجود بھی فردوس جمال کا ایک منفرد مقام ہے جو انتہائی درجے کی محنت لگن اور کوشش سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ اب وہ لوگ بھی نہیں رہے جن کو محنت کی قدر ہوا کرتی تھی۔ملک پاکستان ہی کو دیکھ لیں محنتی لوگ مر گئے تو ملک بھی ڈوب گیا۔
 

Back
Top