ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا ، مجھے نظر لگ گئی ، شیخ رشید

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
%D8%B4%DB%8C%D8%AE-%D8%B1%D8%B4%DB%8C%D8%AF.jpg


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چِلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے لیکن جس دن انتخابات کا شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، کسی کو سمجھ نہیں آ رہی ، عوام سیاستدانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں، 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا۔ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو نظر لگنے کا منتظر ہوں۔

Source
 

Back
Top