ہمیں بتادیں کہ کیسی صحافت کرنی ہے، جاوید چوہدری اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے

Aristo

Minister (2k+ posts)
ان بکاؤ مال صحافیوں کے تجزیہ سے لوگ اپنا نظریہ بدل دیں گے یہ لفافے ابھی تک اخمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیا؟؟؟
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
گھروں میں لڑائیاں ہوہی جاتی ہیں۔ دونوں جاکر میاں صاحب کے پاس مسئلہ لے جائیں۔ دونوں کو مل جائیگا جو چاہیے۔ ایسے آپس میں لڑائی کرنے سے عوام آپکو وہ نہیں دے سکتی جو آپ سے چھن گیا ہے۔

جاوید چوہدری سے میں کہوں گا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کا جو مشن آپ انجام دے رہے ہیں وہ تو بڑے سے بڑا سائنسدان نہیں کرسکا۔ یعنی نلکہ کھول کر موبائل کی لوکیشن چھپانے کی جو ٹیکنولوجی آپ نے متعارف کروائی ہے اسکے لیے یہ قوم آپکی احسان مند رہے گی۔

ویسے چوہدری صاحب' اس پروگرام میں 3 اشخاص اور بھی ہیں مگر اللہ جسکو عزت دے اسی کا نام سرفہرست آتا ہے۔

وہ کیا خوب کہا ہے کسی نے۔
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے۔
کسی کا نام لوں اور لب پہ تیرا نام آئے۔