
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ہم جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے ساتھ آئی ایس آئی میس میں بیٹھ کر قانون سازی کیا کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ ہم سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کے ساتھ آئی ایس آئی میس میں بیٹھ کر قانون سازی کیا کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1762823849937125502
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مفادات یا ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ ملکی مفادات کیلئے جدوجہد کی ہے، ہم تو قانون سازی کیلئے آئی ایس آئی کے میس میں چلے جاتے تھے، وہاں جنرل باجوہ اور جنرل فیض ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، 2 اہم قانون سازیاں فوج اور آئی ایس آئی کی مداخلت کے ساتھ ہوئیں۔
https://twitter.com/x/status/1762823698627649547
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کا جو بگاڑ پیدا ہوا ہے اس کو آج ہم بھگت رہے ہیں، اس ماحول میں اور کیا ہوسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10bajajjwikajkjshshs.png