ہم موسمیاتی تبدیلی کاشکارہوئے،دنیا ہماری مدد کیلئے آگے آئے،وزیراعظم

1PMshehbazaddresssss.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان میں سیلاب نے عام آدمی کی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، کروڑوں لوگ اپنے گھر بار سے محروم ہوچکے ہیں، 400 سے زائد بچوں سمیت 1400 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ ہم یہاں بیٹھے معزز ارکان کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک ایسے مشکل وقت میں ہماری مدد کی جب لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔


انہوں نے کہا سیلاب کے پانی سے آبی بیماریوں کا خطرہ ہے، بچے ملیریا اور ڈائریا کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصل تباہی ہوگئی ہے اور لائیو اسٹاک کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اس سیلاب سے ہونے والا نقصان اربوں ڈالر پر محیط ہے لیکن اللہ کی مدد اور آپ کے تعاون سے ہم سے مشکل سے جلد نکلنے میں کامیاب رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا یہ سیلاب موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے، غیرمعمولی بارشوں اور پہاڑوں سے بہہ کر آنے والے پانی کے سبب پاکستان کا ہر کونا کسی سمندر کا منظر پیش کر رہا ہے، ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا یہ آخری موقع ہے کہ دنیا کا کوئی ملک موسمیاتی تبدیلی کی اس تباہی سے دوچار ہوا ہے یا خدانخواستہ دیگر ممالک بھی اس کا شکار ہوں گے۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ شنگھائی تعاون تنظیم اس لعنت کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوجائے لیکن یہ سب انتہائی سوچ بچار کے بعد تشکیل دیے گئے منصوبے کی بدولت ہی ممکن ہے۔

شہبازشریف نے کہا ایک ایسا منصوبہ جو پائیدار ہو کیونکہ آج یہ ناانصافی ہم سے ہوئی ہے، ہمارا کاربن کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے لہٰذا میں اس فورم سے درخواست کرتا ہوں کہ ہم اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ایک منصوبہ بنائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ خطے کے امن اور ترقی کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے اور اس وقت افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ اس وقت ہم نے افغانستان کو نظرانداز کیا تو یہ بڑی غلطی ہوگی، افغانستان میں سیکیورٹی دہشت گردی کے خلاف مضبوط بنانے کے لیے ان کی مدد کریں۔

انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو حکومت کا حصہ بناتے ہوئے تمام شہریوں اور معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد بھی پیش کی۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Dumb head, in May it was announced that Pakistan would get 30% more rain.

Where the hell have you been all this time?

What were you doing besides installing your incompetent son to power in Punjab?
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Noon Lid used to taunt Khan but Showbaz bhikari starts begging wherever he goes.Overseas Pakistanis and foreign countries have been giving money to Pakistan for decades but it has changed nothing.The solution lies in long term planning against flooding.Pakistan needs to build dams,water reservoirs,revive wetlands,plant trees(esp in hilly and mountainous areas),shrubs and small plants,grass etc.
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
it is not KPK which is making problem on kalabagh its Sind who is making problem.ANP was problem but since they have 0.1% vote in KPK its not a problem and i heard that Noshera will go under water if kala bagh were to be build i dont know if it is true or not.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Yes..world is responsible for floods in Pakistan as world is also responsible your corruption..
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
while the UN secretary wants Pakistan to be "compensated" for natural desasters due to climate change, Our prime minister wants the world to "help" us instead....... this is the measure of thier intellect.....