ہنزہ:مبینہ بل میں رعایت نہ ملنے پراسسٹنٹ کمشنر گوجال نےریسٹورنٹ سیل کردیا

Asstt-hunza-a.jpg


ہنزہ میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گوجال نے مبینہ طور پر ڈسکاؤنٹ نہ ملنے پر ( یاک گرل ) ریسٹورنٹ سیل کر دیا، انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہوٹل کو ہیٹر چلانے پر ایک روز کیلئے سیل کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر راؤ رافع افضل اپنی ٹیم کو ریسٹورنٹ سیل کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

اس دوران خاتون مالک کی آواز آتی ہے کہ سر آپ نے کل ڈسکاؤنٹ مانگا تھا، ہم نے ڈسکاؤنٹ نہیں دیا اسی لیے آپ آج آئے ہیں۔

جواب میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم آپ کے ڈسکاؤنٹ پرلعنت بھیجتے ہیں، ہم نے پورے پیسے دیے۔

https://twitter.com/x/status/1625128464394199046
مالکان کی جانب سے کھانے کے بل میں رعایت نہ دینے پر ریسٹورنٹ سیل کیے جانے کے الزام میں انتطامیہ کا موقف ہے کہ ہوٹل کو ہیٹراستعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ریسٹورنٹ کو ایک دن بعد کھول دیا گیا۔

تاہم میڈیا کے سوالات پر اسسٹنٹ کشمنر راؤ رافع افضل نے کہا کہ یہ سب الزامات صرف ان کی ساکھ کو خراب کرنے کیلئے لگائے جا رہے ہیں 28 نومبر سے علاقے میں دفعہ144 نافذ ہے جس کے تحت بجلی کی ہائی وولٹیج والی اشیا چلانے پر پابندی عائد ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت یہ جرم قابل سزا ہے اور اسی کے تحت ہوٹل کو سیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کا یہی کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر نے انتہائی غیر انسانی سلوک اپنایا ہے اور اس کے خلاف پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی جانی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1625196135047647233

صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کا استعمال شہریوں کا بنیادی حق ہے اس کے لیے عوام ٹیکس دیتے ہیں، انتظامیہ کو اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ہوٹل کو کھول دینا چاہیے۔


https://twitter.com/x/status/1625153653261869058
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Modern Bhikaari hai.

De detay discount. Isi bheek say toh inkay taat baat chal jaatay hai.
 

Back
Top