ہواؤں کا رخ اب بدل چکا ہے، ہم آرہے ہیں،پی پی رہنماؤں کے دعوے

murad-wassan-imran2111.jpg


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے سب سے آئیڈیل کام کرکٹ ٹیم چلانا ہی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کہتے تھے ہم کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکےہیں۔اب کراچی آئیں اور وہاں کے لوگوں کا حال دیکھیں۔ہواؤں کا رخ اب بدل چکا ہے۔جن دو چار فیصد لوگوں نے ووٹ دیا تھا وہ بھی متنفر ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے لوگوں کی اب ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ جس طرح انہوں نے انتخابات جیتے وہ سب کو معلوم ہے۔


دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سیٹ اپ میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی حکومت میں اکھٹے نظرآرہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیراعلی سندھ مراد سعید کے مشیر برائے زراعت منظور وسان اپنی سیاسی پیشگوئیوں اور خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور اکثر وہ اپنی پیشگوئیوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

اپنے تازہ ترین بیان میں منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ سیٹ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکھٹے حکومت میں ہوں گے اور آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب،کے پی اور بلوچستان سے بھی سیٹیں جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا سب سے پہلے بلوچستان میں چلتی ہے، یہ ہوا چل چکی ہے بلوچستان کے بعد پنجاب کی بار ی ہے اور آخر میں مرکز میں تبدیلی آئے گی۔

منظور وسان نے کہا کہ مجھے یہ مہینہ خطرناک نظرآرہا ہے اور ا س مہینے میں کپتان کا مستقبل خراب اور اس کے کھلاڑیوں کا مستقبل اچھا نظرآرہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نظر نہیں آرہے ہیں۔

اس سے قبل 2 ماہ قبل اپنی پیشگوئی میں منظوروسان نے کہا تھا کہ اگلے انتخابات میں عمران خان کہیں نظر نہیں آرہے ، بلاول بھٹو کا مستقبل روشن نظرآرہا ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
In my views, its better for both PPP and PMLN to keep PTI in power to protect them from all the corruption they did in the past.
 

Back
Top