ہومیو پیتھک قیادت بھی سائیڈ پر ہو جائے، جنید اکبر خان

28230901baf63c1.webp


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پارٹی احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران دیا۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب ہمیں موجودہ حکومت اور وزیراعظم سے آگے کی حکمت عملی بنانی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں وزیراعظم بننے یا ان چیزوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ اب ہم تنظیم میں سخت گیر کارکنوں کو سامنے لائیں گے، اور ہومیوپیتھک قیادت کو سائیڈ پر کر دیا جائے گا۔"



جنید اکبر خان نے کہا کہ ماضی میں ہم رابطہ کرکے احتجاج کرتے تھے، لیکن اب بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، جن میں ضلعی سطح پر احتجاج شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوابی میں 8 فروری کو ایک بڑا احتجاج ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اہم راستے، بشمول گلگت بلتستان کی طرف سے آنے والے راستے، جی ٹی روڈ اور موٹروے، پنجاب کی حدود تک بند کر دیے جائیں گے۔ لانگ مارچ بھی پارٹی کے آپشنز میں شامل ہے۔ انہوں نے ہومیو پیتھک قیادت کو بھی سائیڈ پر ہونے کا مشورہ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1884300181828690351
صوبائی کابینہ کی تبدیلیوں سے متعلق سوال پر جنید اکبر خان نے کہا کہ اس ہفتے خیبرپختونخوا کابینہ میں کچھ لوگ کم کیے جائیں گے اور دو نئے افراد شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو معلوم ہے کہ کون لوگ فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے روابط کس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فارورڈ بلاک بنانے کے لیے بھاری رقوم کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

جنید اکبر خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد پارٹی ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کو ہٹاکر جنید اکبر خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1884286902947258781
 
Last edited by a moderator:

Back
Top