
ٹک ٹاک حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے دوران متعدد وزرا اور اہم شخصیات کے نمبر کیسے حاصل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ہیکر سے پاکستان کی بڑی شخصیات کے نمبر مانگے تھے، اس نے مجھے سارے نمبر دے دیئے۔
حریم شاہ نے کہا کہ وہ سب نمبروں پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتی تھیں کچھ لوگوں نے فون نہیں اٹھایا مگر جب کسی وزیر کو فون کیا تو اس نے نمبر اٹینڈ کرلیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق انکشاف کیا کہ ان سے پرانا دوستانہ ہے۔
حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید سے ایک دوست کی پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی، تو جب میں نے ان سے نمبر مانگا تو انہوں نے فوراً دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شیخ رشید کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل کیں لیکن اس کے باوجود وہ مجھ سے بات کر لیتے ہیں۔ میرے لیے ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنا ایک مذاق کا کام تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی عمارت میں باقاعدہ داخلے کی اجازت لیکر گئی تھی وہاں پر بنائی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر بھی اجازت لیکر بنائیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ اگر وہاں کوئی لڑکا جانے کی کوشش کرے تو مشکل کام ہے مگر میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوا یہ آسان تھا۔
کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کیا تو پیپلزپارٹی کو جوائن کروں گی اس کی وجہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، مجھے ان کا انداز بیان بہت پسند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے مجھے اجازت دلوائی لیکن ان کو تو خود داخلے کی اجازت نہیں ملتی وہ مجھے کیسے اجازت دلاتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1hareem.jpg