
پاکستانی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے کمرشل بینکوں کو قرضہ کی ادائیگی کردی ہے جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کے کمرشل بینکوں کو 1اعشاریہ2 ارب کے قرضہ کی ادائیگی کردی ہے،ادائیگیوں میں دبئی اسلامک بینک سے لیے گئے420 ملین ڈالر اور این بی ڈی بینک سے لیے گئے600 ملین ڈالر کے قرضے شامل تھے۔
https://twitter.com/x/status/1611673242028371968
حکومت کی جانب سے اعشاریہ 2 ارب کی ادائیگی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گرگئےہیں، ملک کے مجموعی ذخائراس وقت تقریبا دس ارب ڈالر کے قریب ہیں، 30 دسمبر 2022 تک یہ ذخائر11اعشاریہ 42 ارب ڈالر کے قریب تھے، اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 4ارب پچاس کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
وفاقی وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر اور چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے سات سو ملین ڈالر رواں ہفتے آنےکی توقع ہے، جنیوا کانفرنس میں بھی ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6pakistareservedown.jpg