یورپی یونین نے طالبان سے مذاکرات کو واحد آپشن قرار دیدیا

talb1nn12113.jpg


یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس افغانستان میں طالبان سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ یورپ کے پاس واحد آپشن طالبان سے مذاکرات ہے،اسی لیے برسلز کو کابل میں اپنی سفارتی موجودگی کیلئے یورپی ممالک کی حکومتوں کا تعاون درکار ہوگا۔

جوزف بورل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنا عجیب ہوگا مگر ہمیں اس بارے میں اپنے مطالبات جاری رکھنا ہوں گے، انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دینے کیلئے واحد راستہ طالبان سے رابطہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بحرانی کیفیت ابھی بھی جاری ہے، مگر اس وقت ہمارے پاس کسی بھی صورتحال پر اثر اندا ز ہونے کا موقع نہیں ہے، لہذا اس وقت یورپی ممالک کو طالبان سے بات چیت کرنا ہوگا اور یہی ہمارے پاس موجود آخری آپشن ہے۔