یورپی یونین کا پاکستان کے آئندہ انتخابات کیلئے مبصر مشن نہ بھیجنے کا فیصلہ

ansarbabaaah.jpg

یورپی یونین کا پاکستان کے آئندہ عام انتخابات کیلئے مبصر مشن نہ بھیجنے کا فیصلہ۔۔پاکستان کو انتخابات میں شفافت کیلئے 30 سفارشات کی تھیں لیکن اب تک ان میں سے صرف 2 سے 3 پر عملدرآمد ہوا ہے: مائیکل گہلر

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنا انتخابی مبصرین پر مشتمل مشن نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے وفد سے آج بات چیت کرتے ہوئے رکن یورپی یونین پارلیمنٹ مائیکل گہلر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اب تک انتخابی مبصر مشن کیلئے دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جبکہ پاکستان کے بعض داخلی مسائل کی وجہ سے بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر رکن پارلیمان یورپی یونین مائیکل گہلر 2008ء، 2013ء اور 2018ء میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں انتخابی مبصر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کی قیمت کا فیصلہ کسی تیسری قوت کی طرف سے نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یورپی یونین کے ماہرین کو بھیجنے کا دعوت نامہ ابھی تک موصول نہیں ہوا جبکہ سابقہ تجربات ودیگر مسائل کے باعث بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مبصرکمیشن یورپی یونین نے 2018ء کے انتخابات کے بعد پاکستان کو انتخابات میں شفافت کیلئے 30 سفارشات کی تھیں لیکن اب تک ان میں سے صرف 2 سے 3 پر عملدرآمد ہوا ہے۔

پاکستان میں جمہوریت کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے آئندہ انتخابات میں مبصر مشین کے بجائے ماہرین بھیجے جائیں گے لیکن اس کیلئے بھی اب تک دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں یورپی یونین کا 2018ء میں مبصر مشن 50 افراد پر مشتمل تھا جبکہ ماہرین کے مشن میں صرف تین سے پانچ افراد شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں ہر امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ اس سیاسی جماعت کے حامی چاہتے ہیں کہ وہ انتخابات میں حصہ لے۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کے بارے میں کسی تیسری قوت کے بجائے ملک کی عوام کو فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔
 
tahirkheli74

MPA (400+ posts)

Quite obvious that they aleady know its gonna be completely rigged elections which they want as well because of the fear of Imran Khan. It's a pre-emptive measure to simply avoid the reality and nothing else
 
Warrior747

Politcal Worker (100+ posts)
there is no source of this News and it can be just a propaganda.
However, with a due diligence PTI can ensure this and for that a more effort will be required.
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں ہے اِس وقت ڈیم فول کریسی چل رہی ہے

جی جی

پھوجیوں کی حکومت۔۔