
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی بیٹوں کے ہمراہ لندن میں مبینہ طور پر سرکاری خرچ پر چھٹیاں گزارنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، صارفین کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو ذاتی دوروں پر خرچ کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی ان دونوں سرکاری دورے پر انگلینڈ میں موجود ہیں، اس دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ دو ارکان اسمبلی میں روانہ ہوئے، یہ دونوں ارکان اسمبلی ان کے بیٹے ہیں۔
انگلینڈ دورے کے دوران یوسف رضا گیلانی نے اپنے نواسے کی گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی ، یوسف رضا گیلانی کی دورے میں دیگر نجی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنےآیا ہے۔
صحافی محسن بلال نے علی موسیٰ گیلانی اور بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں لی گئیں تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ جب گرمی اور حبس کا موسم ختم ہوگا ، عوام پر بجلی کے بلوں کا عذاب کم ہوگا تو چیئرمین پیپلزپارٹی واپس پاکستان آکر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کریں گے، فی الحال یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور بلاول سیر و تفریح اور دیار غیر میں خوشگوار موسم کے مزے لے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1818713274424111174
صحافی عبدالوحید مراد نے یوسف رضا گیلانی کی نواسے اور فیملی کی دیگر خواتین کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی لندن میں نواسے کی گریجویشن کے موقع پر بطور چیئرمین سینٹ سرکاری دورے پر تشریف لے گئے، ان کے ہمراہ ان کے دو بیٹے بھی لندن گئے، یہ بہت غریب لوگ ہیں اور خزانے سے ایسے دورے ان کا پیدائشی حق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1818929820916465699
صحافی مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سرکاری دورے پر لندن گئے، نواسے کی گریجویشن میںش ریک ہوئے، یہ قومی خزانے کو اپنا خاندانی مال سمجھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1818947139638063163
پی ٹی آئی کے رہنما محمد شعیب شاہین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی تین سینیٹرز اور دو اراکین اسمبلی کے ہمراہ انگلینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں، ان کے ساتھ جانے والے قاسم گیلانی اور عبدالقادر گیلانی ہیں، یہی پاکستان کی تباہی کی اصل وجہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1818866282084946276
صحافی عابد ملک نے یوسف رضا گیلانی کے انگلینڈ اور اسحاق ڈار کے دورہ ایران کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے بیٹے علی ڈار کے ساتھ ایران جبکہ یوسف رضا گیلانی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1818741579408196097
صحافی صبیح کاظمی نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنے بیٹے کو ایران جبکہ یوسف رضا گیلانی اپنے دونوں بیٹوں کو برطانیہ لے گئے ہیں، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہےاور ان کے اپنے خاندانوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1818691085167894794
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gillaah1h11.jpg