یوم آزادی،قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں،عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے، گورنر سندھ

2kamranressoririririsjsjkjd.jpg

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خوشخبری سنادی، انہوں نے کہا کل قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں، لیپ ٹاپ، سیل فون اور عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے، لوگ اپنے ساتھ آئی ڈی کارڈ لے کر آئیں۔

مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا یومِ آزادی پر قافلہ آزادی نکالیں گے، عوام کل پاکستان کا پرچم لے کر شارع فیصل پہنچیں،شارع فیصل سے ہم ریلی لے کر نمائش چورنگی تک آئیں گے، کل ہم لاکھوں پرچم تقسیم کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا 9 مئی کے واقعات کی وجہ سےہمارا امیج پوری دنیا میں خراب ہوا،ہمیں 9 مئی کے واقعے کو 14 اگست کی خوشی سے تبدیل کرنا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارت میں 90 ہزار لوگوں نے ترانہ پڑھا، ہم 14 اگست کو بھارت کا ریکارڈ توڑ یں گے، 14 اگست کو 90 ہزار سے زائد لوگ قومی ترانہ پڑھ کر بھارت کا ریکارڈ توڑ یں گے، عوام بڑی تعداد میں یوم آزادی پر مزار قائد پر جمع ہوں گے.

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ روزانہ 10ہزار لوگوں کو گورنرہاؤس سے مفت راشن دیا جا رہا ہے، مڈل کلاس طبقے کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے جا رہے ہیں، ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ تک کا علاج مفت ہو گا۔

گورنر سندھ نے کہا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
کراچی کے کسی ایک پول پر پاکستان کا پرچم نظر نہیں آرہا، کھمبوں پر سیاسی جماعتوں کے پرچم لگ سکتے ہیں تو قومی پرچم کیوں نہیں؟

میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تنقید کی سیاست ختم کر کے ترقی کی سیاست کرنا ہے، شہر قائد کو مزید یرغمال نہیں بننے دیں گے،کراچی کو ہرروز ایک نیا منصوبہ دیں گے، چودہ اگست پر مزید دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے، شہریوں کے حقوق منصوبوں کی صورت میں لوٹا رہے ہیں۔
 

gwah

Voter (50+ posts)
Masses are struggling to get a square meal and feed their families and this B grade copy of Maula Jutt wants to distribute Laptops and tickets? Pakistan is rapidly turning into a hell and a shit hole!