یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے 31کے افسران و اہلکار کے مبینہ طورپر ملوث

1735382499217.png

یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران 31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دے دیا ہے۔ مشتبہ اہلکاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان افسران میں فیصل آباد ایئرپورٹ کے 19، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3 اور لاہور ایئرپورٹ کے 2 افسران شامل ہیں۔


اسلام آباد ایئرپورٹ کے 2 اور کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران بھی مشتبہ ہیں۔ تمام 31 افسران یونان کشتی حادثے میں لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
 

snowballpk

MPA (400+ posts)
افسر بھی ہیں اور وہ بھی سرکاری
سمجھو کچھ بھی نھی ہونا
پاکستان میں قانون صرف غریب لوگوں اور اپوزیشن کو تن نے کے لیے ہیں
 

Back
Top