
یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر گھریلو استعمال کی متعدد چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حال ہی میں کوکنگ آئل و گھی شعبے کے نان رجسٹرڈ افراد پر عائد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ٹشو پیپر، صابن و ٹائلٹ کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 550 ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت میں 12 روپے جبکہ نہانے والے صابن کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
یوٹیلٹری اسٹورز پر ٹشو پیپر کی قیمت13 روپے، ٹوائلٹ رول کی قیمت 3 روپے جبکہ ٹشو رول کی قیمت 4 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے کوکنگ آئل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر عائد کردہ اضافی 3 فیصد جنرل سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خوردنی تیل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اور 5 کلو قیمت میں 40 روپے تک کمی واقع ہوسکے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/1fGBLzD/5.jpg